
Muhammad Mazhar Hussain Official
May 18, 2025 at 05:31 AM
*عربی ماں کی دلسوز کہانی*
عرب نوجوان لکھتے ہیں میں میڈیکل کی تعلیم سے فراغت کے بعد گھر لوٹ چکا تھا،اس رات میں اپنی والدہ اور بیوی کو لیکر ایک اچھے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے چلا گیا.
ماں جی بہت خوش تھی کھانے کے دوران ہی کہا اگلی اتوار کو تم دونوں کے لیے اسی ریسٹورنٹ میں میری طرف سے دعوت ہے اور پھر پوچھا یہاں کھانے کا خرچہ کتنا آتا ہے میں نے بتا دیا یہی کوئی 150 ریال.
جمعہ کے دن ماں جی کا انتقال ہوگیا، ماں جی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی کچھ دن بعد ہم ماں جی کے کمرے میں ان کی یادوں کو سنبھال رہے تھے کہ ماں جی کے تکیے کے نیچے 150 ریال پڑے مل گیے ساتھ ایک پرچی میں لکھا ہوا تھا "محمد(بیٹا) اور بہو کی دعوت کے لیے"
*📌پیغامِ حکایت:*
ماں کی محبت بےلوث، خالص اور بے حساب ہوتی ہے۔ وہ اپنی اولاد کی خوشی کے لیے چھوٹے چھوٹے خواب سمیٹتی ہے، اپنی خواہشات قربان کرتی ہے اور چپکے چپکے اپنے حصے کا سکون بھی اولاد پر نچھاور کر دیتی ہے۔
یہ چھوٹا سا واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ ایک دعا ہے، ایک سایہ ہے جو زندگی کے ہر لمحے میں ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ چلی جائے تو بھی اپنے حصے کا پیار ہمارے لیے چھوڑ جاتی ہے۔
زندگی کی مصروفیات میں ماں کو مت بھولیں۔ اُس کی باتوں، اُس کی خواہشوں، اُس کی قربانیوں کی قدر کریں جب وہ آپ کے ساتھ ہو۔ کیونکہ کل کو شاید صرف یادیں رہ جائیں…
*✍🏻:مظہر قادری*
❤️
😢
👍
😭
🫀
💯
❤
🌹
🌺
💚
270