Muhammad Mazhar Hussain Official
May 18, 2025 at 07:12 PM
*تمہاری کِشتِ زار پر اِمسال تٙقٙاطُرِ اٙمطٙار ہوا یا نہیں؟*
ایک بار وزیر زراعتِ آب پاشی ایک گاؤں کے دورے پر تھے ، کسانوں کا ایک وفد ملنے آیا ، ان لوگوں نے وزیر سے اجازت لینے کے لئے ایک کسان کو اندر بھیجا ، وزیر صاحب نے سر اٹھا کر دیکھا اور پوچھا: ” تمہاری کِشتِ زار پر اِمسال تٙقٙاطُرِ اٙمطٙار ہوا یا نہیں؟ ان پڑھ کسان نے جب یہ جملہ سنا تو فوراً باہر نکل آیا اور ساتھیوں سے کہنے لگا:
وزیر صاحب تلاوت فرمارہے ہیں۔
وزیر صاحب اگر مشکل زبان نہ بولتے تو کسان پریشان نہ ہوتا، حالانکہ وہ تلاوت نہیں تھی ، بات ذرا بنا سجا کر پیش کی گئی تھی ، وزیر کے جملے کا معنی ہے: ” تمہارے کھیت پر اس سال بارش ہوئی یا نہیں؟ لہذا جب بھی کسی سے بات چیت کریں یا تقریر و بیان فرمائیں یا مضمون و کتاب وغیرہ لکھنے کی ترکیب کریں تو سننے پڑھنے والوں کی سمجھ میں آسکیں ایسے الفاظ استعمال کرنے کی کوشش فرمائیں۔
اور بولنے میں الفاظ سادہ اور صاف صاف ہونے چاہئیں ، مشکل الفاظ استعمال کرنے میں ہو سکتا ہے کہ اگلے پر آپ کی زبان دانی کی دھاک تو بیٹھ جائے مگر آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں وہ اس کی سمجھ میں ہی نہ آئے اس لیے ہمیں سادہ اور عام فھم تحریر و کتابت اور گفتگو کرنی چاہیے۔
اس تحریر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مزید لوگ بھی مستفیض ہو سکیں۔
*✍🏻:مظـــہر قــادری*
❤️
👍
😂
❤
💯
😮
🇲🇷
🇵🇸
👌
🕋
134