
Muhammad Mazhar Hussain Official
June 12, 2025 at 03:04 PM
*قصہِ عبرت*
جب عبدالرحمن بن قاسم خلیفہ منصور کے دربار میں داخل ہوئے،تو خلیفہ نے کہا: “نصیحت کرو!”
انہوں نے کہا: “جو میں نے دیکھا ہے، وہ سنو…”
“عمر بن عبدالعزیز نے 11 بیٹے چھوڑے اور صرف 18 دینار،
جن میں سے 5 میں کفن، 4 میں قبر، اور باقی 9 دینار بیٹوں میں تقسیم ہوئے۔
جبکہ “ہشام بن عبدالملک” نے بھی 11 بیٹے چھوڑے،
مگر ہر بیٹے کو 1 ملین دینار ملا۔
لیکن زمانے نے کیا دکھایا؟
عمر کا بیٹا اللہ کی راہ میں 100 گھوڑے صدقہ کر رہا تھا،
جبکہ ہشام کا بیٹا بازار میں بھیک مانگ رہا تھا!
اور جب عمر بن عبدالعزیز سے آخری وقت میں پوچھا گیا:
“آپ نے اپنی اولاد کے لیے کیا چھوڑا؟”
تو فرمایا: “میں نے ان کے لیے تقویٰ چھوڑا ہے؛ اگر وہ نیک ہوئے تو اللہ ان کا کفیل ہے، اور اگر برے ہوئے تو میں ان کی برائی میں مددگار کیوں بنوں؟”
(📚 ماخذ: سیرت عمر بن عبدالعزیز)
*📌پیغامِ حکایت:*
یہ حکایت ہمیں بتاتی ہے کہ اصل دولت مال نہیں، بلکہ تقویٰ ہے۔
دنیا کی دولت ختم ہو سکتی ہے، لیکن نیک تربیت اور اللہ کا خوف نسلوں کو سنوار دیتا ہے۔
ماں باپ اگر مال چھوڑنے کی بجائے اولاد کے دل میں ایمان، صدق، امانت اور اللہ عز و جل کا خوف چھوڑ جائیں، تو ان کی اولاد کبھی بھٹکتی نہیں۔
رزق تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، اصل وراثت نیکی اور تقویٰ ہے
اللہ تعالٰی ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے،آمین!
*✍🏻:مظہر قادری*
مزید ایسی تحاریر کے لیے ہمارے اس چینل کو فالو کریں۔
❤️
👍
🤲
♥
❤
😢
🫀
❤🔥
🇵🇸
🎀
120