Educational News
Educational News
June 8, 2025 at 08:29 AM
بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، دوسرا میٹر قانون کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں ،جھوٹی خبریں پھیلانا پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے ۔ پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان وضاحت میں مزید کہا گیا ہے نیپرا مینول 2021 کے مطابق مخصوص شرائط پر دوسرا میٹر جائز ہے ، علیحدہ پورشن، سرکٹ، داخلی راستے اور کچن پر دوسرا میٹر لگ سکتا ہے۔ عوام جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں
👍 😂 ❤️ 😢 😮 25

Comments