
Rapid Information
June 12, 2025 at 11:47 AM
این ڈی ایم اے نے13تا18جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی
ایڈوائزری کے مطابق 13تا 16جون تک پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ بالائی علاقوں بشمول پوٹھوہار ریجن، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ علاؤہ ازیں چند اضلاع بشمول چترال، دیر، ہری پور،کرک، کوہاٹ، کوہستان،خیبر، کرم، مانسہرہ،مہمند،نوشہرہ،مالاکنڈ،چارشدہ، ایبٹ آباد، بنوں،ہزارہ،پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان کے علاقوں میں آ ندھی،طوفان کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
13 تا 18 جون کے دوران سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
عوام سے التماس ہے کہ گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی اور مشروبات پئیں، سایہ دار جگہوں پر رہیں، بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خیال رکھیں، چھوٹے بچوں اور پالتو جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں اکیلا نہ چھوڑیں۔
علاؤہ ازیں شدید دھوپ کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں، اگر دھوپ میں نکلنا نہایت ضروری ہو تو حفاظتی اقداما ت یقینی بنائیں۔
#ndma