Sir Syed Faizan Rizvi Official
May 23, 2025 at 08:37 AM
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین میٹرک بورڈ کی ہدایت پر سالانہ پریکٹیکل امتحانات 2025 کی ایوارڈ لسٹ بورڈ کے آفیشل پورٹل portal.bsek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکول سربراہان آن لائن آفیشل پورٹل پر دی گئی ایوارڈ لسٹ میں جماعت نہم و دہم کے امیدواروں کے متعلقہ پریکٹیکل مضامین میں دیئے گئے نمبر کا اندراج کر سکتے ہیں ۔ تمام اسکول 4 جون 2025ء تک آن لائن پریکٹیکل کی ایوارڈ لسٹ پر نمبر کا اندراج لازمی کرلیں تا که امتحانی نتائج میں کسی بھی امیدوار کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ پریکٹیکل امتحانات کی جوابی کا پیاں بھی 4 جون 2025 تک پریکٹیکل سیکشن میں لازمی جمع کرادیں
👍 😂 ❤️ 😮 10

Comments