
Madrasa Khairul Quran Binoria
May 19, 2025 at 09:13 AM
*📝قربانی کا جانور مر جائے تو قربانی کا حکم*
1️⃣غریب آدمی نے اگر قربانی کی نیت سے جانور خرید لیا اور وہ جانور قربانی سے پہلے مر گیا تو اس غریب آدمی سے قربانی ساقط ہو جائے گی ، اب اس پر دوسرا جانور خرید کر قربانی کرنا لازم نہیں جبکہ امیر آدمی نے جانور خریدا اور وہ قربانی سے پہلے مر گیا تو امیر شخص کے ذمہ دوسرا جانور خرید کر قربانی کرنا لازم ہے۔
2️⃣قربانی کا جانور مر جانے کی صورت میں صاحب نصاب آدمی پر دوسرے جانور کی قربانی واجب ہے چاہے اس قیمت کی کرے یا اس سے کم قیمت کی۔ البتہ اگر غریب آدمی کا جانور مر جائے تو اس سے قربانی ساقط ہو جاتی ہے۔
*📝قربانی کا جانور تبدیل کرنے کا حکم*
1️⃣اگر کسی صاحب نصاب آدمی نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا تو یہ جانور صاحب نصاب آدمی کے حق میں متعین نہیں ہوتا۔ اس لیے اسے تبدیل کرنا چاہے تو کر سکتا ہے لیکن بلاوجہ تبدیل کرنا بہتر نہیں ہے۔
2️⃣اگر کسی غریب آدمی نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا تو یہ جانور اس آدمی کے حق میں متعین ہو جاتا ہے۔ اب یہ شخص اس جانور کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
3️⃣اگر کسی نے قربانی کے لیے جانور خریدا نہیں بلکہ جانور گھر کا پالتو تھا جسے اس نے قربانی کے لئے متعین کر لیا تھا تو اس طرح یہ جانور متعین نہیں ہوتا۔ امیر اور غریب دونوں کے لیے اس جانور کو تبدیل کرنا جائز ہے لیکن بلا وجہ تبدیل کرنا بہتر نہیں۔
*📚مسائل قربانی صفحہ 155-156*
*مدرسہ خیرالقرآن بنوریہ کراچی*
❤️
1