Son Of Pakistan
Son Of Pakistan
May 28, 2025 at 11:09 AM
#یوم_تکبیر ہمارا فخر ہے کیونکہ پاک فوج ہماری محافظ ہے یہ 28 مٸی کا فخریہ دن ہی ہے کہ جب پاکستان ایٹمی قوت بنا اور اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آج ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔ کسی کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں ہے۔ ہمارے اس ناقابلِ تسخیر دفاع کا کریڈٹ سب سے زیادہ اگر کسی کو ملنا چاہیے تو وہ پاک فوج کے بہادر جوان ہیں جو کہیں تو سرحد پہ کھڑے دشمن پہ کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تو کہیں دشمن کے اندر گھس کر دشمن کی چالیں ناکام بنا رہے ہیں۔ یہ جو آج ہم آزاد فضا میں سانس لیتے ہیں۔ مکمل آزادی سے اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ ہمیں کسی ایٹم بم کا خوف ہے نہ ہی کسی ڈرون حملے کا۔ ہماری تو فضاؤں اور سمندروں سے دشمن ڈرتا ہے۔ ہماری یہ بے خوفی اور دشمن کے دلوں پہ بیٹھا ہمارا خوف بھلے ہی ہمارے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ہو مگراصل میں یہ ناقابل تسخیر دفاع ہمارے بے لوث جانثار جوانوں کے ہی مرہونِ منت ہے۔ کتنے عجیب ہیں یہ مٹی کے بندے کہ انہیں اپنوں کی پرواہ ہی نہیں ہوتی۔ انہیں اپنی جان کی کوئی فکر ہی نہیں ہوتی۔ بس ایک ہی تمنا ہوتی ہے ایک ہی مقصد ہے کہ وطنِ عزیز اور اپنے ہم وطنوں کی حفاظت کرنی ہے ۔ وہ تو ہر دم تیار بیٹھے ہیں تاکہ ہم سکون کی نیند سو سکیں۔ چوکس و چوکنا ہیں تاکہ ہم امن سے رہ سکیں۔ دشمن ہر لمحے ہمیں تباہ و برباد کرنے کے لیے جال بن رہا ہے۔ ہمارا پر امن رہنا بھی اسے گوارا نہیں۔ ہمارا سانس لینا بھی اسے برداشت نہیں۔ وہ ہمیں بھی فلسطین بنانا چاہتا ہے۔ مگر ہمت نہیں کر پاتا۔ الحمدللہ۔ ہمارا نا قابلِ تسخیر دفاع اس کے حوصلے کی رکاوٹ ہے۔ ہمارے محافظ ہر دم چوکنا, چوکس اور بیدار بیٹھے ہیں۔ اللہ ہمارے محافظوں, ہمارے دفاع کے نگہبانوں کا ہر دم حامی و ناصر ہو۔ آمین ام حریم

Comments