✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚
✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚
June 8, 2025 at 02:01 AM
*قربانی کی اصل روح* ﴿لَنْ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰكِنْ يَّنَالُـهُ التَّقْوٰى مِنْكُمْ﴾ “اللہ کو نہ ان (قربانی کے جانوروں) کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون، بلکہ اُسے تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے۔” (سورۃ الحج: 37) آج کل بعض لوگ یوں کہتے ہیں: “آؤ دیکھو، میرا جانور تمہارے جانور سے بڑا، مہنگا اور زیادہ خوبصورت ہے!” یاد رکھیں! قربانی محض جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، یہ ایک عظیم عبادت ہے جس میں ہر قدم پر ریاکاری، دکھاوا، تفاخر اور تکبر کے دروازے کھلتے ہیں۔ ایسی عبادت کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی نیتوں کو خالص کریں، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ لاکھوں کی قربانی بھی اللہ کے ہاں قبول نہ ہو۔ آئیے: اپنے دلوں کا جائزہ لیں، اپنے اعمال کو سنواریں، اور تقویٰ و اخلاص کے ساتھ قربانی پیش کریں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو دکھاوے سے محفوظ رکھے، نیک نیتی کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق دے، اور ہماری قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
Image from ✍️علمی مضامین وارشاداتِ اکابر 📚: *قربانی کی اصل روح*  ﴿لَنْ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُوْمُهَا وَلَا دِمَآؤُه...
❤️ 👍 5

Comments