Ministry of Information & Broadcasting
Ministry of Information & Broadcasting
June 11, 2025 at 02:11 PM
_PMO Tickers__ *_وزیراعظم آفس_* _پریس ونگ_ اسلام آباد: 11 جون , 2025 *_وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہار اطمینان_* رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں: وزیراعظم مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں: وزیراعظم ترسیلات زر میں اضافہ حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے : وزیراعظم حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لئے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں : وزیراعظم وزیراعظم کا حکومتی معاشی ٹیم کو خراج تحسین ____

Comments