
Ministry of Information & Broadcasting
June 12, 2025 at 05:02 AM
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ سرکاری دورہءِ متحدہ عرب امارات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ اسلامآباد سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ۔
متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کریں گے.
وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے.
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.