Ministry of Information & Broadcasting
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 12, 2025 at 01:09 PM
                               
                            
                        
                            _PMO Tickers_
*_وزیراعظم آفس_* 
_پریس ونگ_
ابو ظہبی : 12 جون، 2025
*_لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شرکت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیان_*
میں لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی مؤثر موجودگی اور شرکت  پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں : وزیراعظم 
اس سے بھرپور شرکت سے پاکستان کو ایک آگے بڑھتے ہوئے  ملک کی حیثیت حاصل ہوئی  ہے جو ٹیکنالوجی، اختراعات اور نوجوانوں کی دنیا کے ساتھ منسلک ہونے کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے : وزیراعظم 
اس طرح کے ایک اہم پلیٹ فارم پر ہماری موجودگی ہمارے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل فوٹ پرنٹ اور عالمی اہداف کی عکاسی کرتی ہے : وزیراعظم 
میں وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ، ، ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہمارے ٹیک انٹرپرینیورز کو پاکستان کا وژن بھرپور انداز میں پیش کرنے پر سراہتا ہوں : وزیراعظم 
جیسا کہ ہم ایک علم کی بنیاد پر  معیشت کی جانب اپنے سفر کو تیز تر کررہے ہیں ،  ہماری حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے،  
ڈیجیٹل تبدیلی اور اس سے متصل عالمی تعلقات  کے لئے پر عزم ہے : وزیراعظم 
پاکستان کا ٹیک مستقبل روشن ہے! انشاءاللہ: وزیراعظم 
___