Karachi Urdu News
Karachi Urdu News
June 12, 2025 at 03:35 AM
*مورخہ* : 12 جون 2025 *رات گئے بلال کالونی پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے بارے میں اہم انکشافات* مورخہ 9 جون کو سیکٹر 5L نارتھ کراچی میں دورانِ مزاحمت قتل ہونے نوجوان ناصر کا کیس حل زخمی حالت میں گرفتار ملزمان نوجوان ناصر کے قتل میں ملوث نکلے ملزمان کی شناخت عبدالمنان عرف منو, امتیاز عرف ڈاڈا کے نام سے ہوئی بلال کالونی پولیس نے ڈکیتی مزاہمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان 36 گھنٹے کے اندر مقابلے کے بعد گرفتار کر لیے گئے ایس ایس پی سینٹرل ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ, موٹر سائیکل, جبکہ مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ایس ایس پی سینٹرل گزشتہ روز قبل 09/06/2025 کو مقدمہ الزام نمبر 199/2025 بجرم دفعہ 397/302/34 کا مقدمہ مقتول ناصر کے بھائی کی مدعیت پر درج کیا گیا تھا ایس ایس پی سینٹرل مقتول کی شناخت 37 سالہ محمد ناصر سردار کے نام سے ہوئی مقتول کو دوران ڈکیتی مزاہمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ایس ایس پی سینٹرل مقتول ناصر کی بلال کالونی سیکٹر 5L میں موٹر سائیکل مکینک کی دکان تھی ملزمان نے دوکان پر ڈکیتی کی, مقتول کا موبائل چھن کر فرار ہوگئے تھے ایس ایس پی سینٹرل مقتول ناصر نے واردات کے بعد ملزمان کا پھیچا کیا کچھ فاصلے کے بعد ملزمان سے آمنا سامنا ہوا ایس ایس پی سینٹرل مقتول ناصر نے ڈاکوؤں کو دبوچ لیا تو انھوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ناصر شدید زخمی ہوا 5 سے زیادہ گولیاں لگیں ایس ایس پی سینٹرل زخمی حالت میں ناصر نے کئی گھنٹوں تک سول ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا تھا ایس ایس پی سینٹرل شہری ناصر تین بچوں کا باپ تھا مقتول کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے مقتول کی رہائش سرجانی جبکہ دکان بلال کالونی کی حدود میں تھی ایس ایس پی سینٹرل ملزمان اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے چھنے ہوئے موبائل فون میں سے ایک موبائل Red me 13C مقتول ناصر کا برآمد ایس ایس پی سینٹرل زخمی حالت میں گرفتار ملزمان بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5E میں فرحان نامی شہری کے پان کے کیبن کو لوٹنے میں بھی ملوث ہیں ایس ایس پی سینٹرل ملزمان اس سے قبل بھی دوران ڈکیتی مزاہمت پر پولیس و شیہریوں پر فائرنگ کرنے کی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ایس ایس پی سینٹرل ملزمان نیو کراچی بلال کالونی کی حدود میں مسلسل دکانوں ,میڈیکل اسٹور,روڈ گلی کوچوں میں وارداتیں کر رہے تھے ایس ایس پی سینٹرل ملزمان کو CCTV فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے جبکہ مدعی نے بھی ملزمان کو شناخت کر لیا ہے ایس ایس پی سینٹرل ملزمان چھینا جھپٹی کی واردات کے بعد فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو جایا کرتے تھے ایس ایس پی سینٹرل ملزمان اس سے قبل بھی اقدام قتل ڈکیتی اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں ایس ایس پی سینٹرل ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے *ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*

Comments