
ندائے حق 📚🖊️
June 11, 2025 at 10:13 AM
✨️ صدر اور قائد احمد الشرع اپنی وفادار اور صابر زوجہ، محترمہ لطیفہ دروبی، کے بارے میں گویا ہیں ✨️❤️
میری عزیز زوجہ، ان تمام مشکل ایّام میں میرے شانہ بشانہ رہی۔ ہم نے 2012 میں ایک غیر معمولی حالات میں شادی کی۔ میرے لیے اس وقت اپنے پیشے کے بارے میں وضاحت دینا بہت دشوار تھا۔ اُس کے پاس میرے کام کی صرف چند جھلکیاں تھیں، اور وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میری زندگی کی حقیقتوں کو خود ہی دریافت کرتی رہی۔
اس نے میرے ساتھ سب کچھ برداشت کیا—بمباری، ہجرت، اور نقل مکانی۔ ہم نے اب تک 49 گھر بدلے، یعنی ہر تین ماہ بعد ایک نیا ٹھکانہ۔ ہم خانہ بدوشوں کی مانند زندگی گزارتے رہے۔ کبھی ہم نے غاروں اور مرغیوں کے فارم ہاؤس جیسے کٹھن مقامات میں بسر کی، اور کبھی کچھ بہتر جگہوں پر بھی رہائش ملی۔
میں نے بارہا اُسے اور بچوں کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ہمیشہ انکار کر دیتی اور ڈٹ کر کہتی:
"میں تمہیں مسکراہٹ میں پاؤں، اور تمہارے ساتھ رہوں۔"
اور آپ سب نے انجام دیکھ لیا—ہم آج یہاں بیٹھے ہیں، اگرچہ پچھلے چودہ سال انتہائی سخت اور کٹھن حالات سے بھرپور رہے۔
یہ ہے اُس وفاداری، صبر، اور محبت کی داستان، جو صرف عظیم عورتوں کے حصے میں آتی ہے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VadkmQL2phHEM9YIXR3L

❤️
❤
🌹
🫀
7