THE EDUCATIONAL HUB - TB
THE EDUCATIONAL HUB - TB
June 12, 2025 at 12:39 PM
⬛ *السلام علیکم عزیز طلباء!* ▪ آج (12/6/2025) ہم نے سیکرٹریٹ سیکشن تھری میں ذکریا صاحب کے ساتھ ملاقات کی۔ (*نوٹ: اس سے پہلے بھی ہم کئی مرتبہ جا چکے ہیں*) ▪ ذکریا صاحب نے ہمیں بتایا کہ پورے سسٹم کو مکمل طور پر فائنل کیا جا چکا ہے۔ اس پر چیف سیکرٹری صاحب بھی متفق ہیں۔ اب صرف معاملہ اسپیشل سیکرٹری Shehak Baloch صاحب کے دفتر میں رکا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے تاحال Shehak Baloch صاحب میرٹ لسٹ پر دستخط نہیں کر رہے۔ ▪ ہمیں اندرونی ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ احتجاج کی بات کر رہے ہیں۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک ہم اجتماعی طور پر اور پرامن انداز میں اپنی بات متعلقہ حکام تک نہیں پہنچائیں گے، تب تک کوئی فیصلہ کن پیش رفت ممکن نہیں ہوگی۔ 🔷 *ہماری حکمت عملی کیا ہوگی*؟ ان شاء اللہ پیر کے دن ( 16/6/2025) monday ہم تمام طلباء کے ساتھ سیکرٹریٹ جائیں گے۔ تمام طلباء سیکرٹریٹ کے گیٹ پر انفرادی طور پر داخل ہوں گے اور وہاں ایک جگہ اکٹھے ہوں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کی تعداد ہو تاکہ ہماری بات میں وزن ہو۔ ▪ اس کے بعد ہم پورے ادب و احترام کے ساتھ اسپیشل سیکرٹری Shehak Baloch صاحب کے دفتر میں جا کر درخواست پیش کریں گے. ▪ *> "سر! ہم آپ سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ آپ جلد از جلد میرٹ لسٹ جاری کریں۔ ہمارے طلباء شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ بلوچستان کے دوسرے اداروں میں تو کلاسز بھی شروع ہو چکی ہیں۔"* ▪ ہمارے لیڈرز تمام مسائل کی تفصیلات ایک فہرست کی صورت میں پیش کریں گے تاکہ حکام کو تمام صورتحال واضح ہو جائے۔ 🔷 *تمام طلباء سے خصوصی اپیل* پیارے طلباء! یہ وقت یکجہتی اور اتحاد کا ہے۔ ہم سب کی شرکت اس معاملے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ 📍 پیر کے دن (Monday) 📍 سیکرٹریٹ کے سامنے ہاکی گراؤنڈ میں جمع ہوں 📍 جس نے بھی NCAT کا ٹیسٹ دیا ہے، وہ اپنے ساتھ اپنے دوستوں، بہن بھائیوں اور کلاس فیلوز کو بھی ضرور لے کر آئیں۔ 📍 جتنی بڑی تعداد ہوگی اتنی ہی ہماری آواز میں طاقت ہوگی۔ اگر ان شاء اللہ پیر کے دن ہمیں حتمی تاریخ نہ دی گئی یا میرٹ لسٹ اپلوڈ نہ کی گئی تو اس کے بعد ہمارا اگلا لائحہ عمل بھرپور احتجاج ہوگا۔ 🔷 اپیل برائے شیئرنگ: براہ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں: فیس بک پیجز، انسٹاگرام، واٹس ایپ چینلز، گروپس , ہر پلیٹ فارم پر۔ ہر طالب علم تک یہ آواز ضرور پہنچنی چاہیے۔ یہ وقت ہماری محنت کے ثمر کا ہے۔ آئیں ایک بار پھر مل کر اپنی حق کی آواز بلند کریں، پورے وقار اور ڈسپلن کے ساتھ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین Note = Monday meeting time in front of hockey ground 10:00 bjy 👆 > *مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں🪀* https://whatsapp.com/channel/0029VaCUJhP9RZAW2Xh3R83A
👍 ❤️ ❤‍🩹 🖕 🥳 🫏 28

Comments