MOHD YAHYA KHAN NADVI
May 27, 2025 at 12:52 AM
*صبر و استقامت کا نتیجہ آنے والا ہے*:
جد و جہد کرنے والوں کی کوششیں رنگ لانے والی ہیں!
اگرچہ غ-ز-ہ کھنڈر میں بدل گیا!
لیکن ایمان متزلزل نہیں ہوئے!
یقین میں کوئی تبدیلی نہیں آئی!
مزاحمت سے بغاوت نہیں کی!
اور اب آسمان صاف ہونے کو ہے!
زمین ہموار ہونے والی ہے!
ظالم اپنی شکست کا صحیفہ پیش کرنے والا ہے!
دفاع کرنے والوں کی کامیابیاں شور مچانے والی ہیں!
تم دیکھو گے: غ-ز-ہ اسی کھنڈر سے مسکراتا نکلے گا!
تم لوگ دیکھو گے، نفوس قدسیہ اسی زمین دوز عمارتوں سے ظاہر ہوں گے!
جنگ بندی کا حتمی اعلان آنے کو ہے!
مسدود راہیں کھلنے کو ہیں!
غ-ز-ہ ایک بار پھر مسکرانے کو ہے!
سلامتی ہو ان لوگوں پر جنہوں نے کوشش کی!
سلامتی ہو ان پاک روحوں پر جو شہید ہو گئیں!
سلامتی ہو ان مزاحمت کرنے والوں پر جو جھکے نہیں!
سلامتی ہو اہل غ-ز-ہ پر جنہوں نے دشمن کے آگے سر خم نہیں کیا!
سلامتی ہو ان خاندانوں پر جنہوں نے اپنوں کی لاش اٹھا کر بھی سفید پرچم نہیں لہرایا!
سلامتی ہو ان ماؤں پر جن کے بیٹے اس جنگ میں کام آئے!
سلامتی ہو ان بہنوں پر جنکے بھائیوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے!
سلامتی ہو ان لوگوں پر جنہوں نے ظلم کے خلاف ہتھیار نہیں ڈالے!
حمزہ اجمل جونپوری
👍
1