MOHD YAHYA KHAN NADVI
June 7, 2025 at 03:57 AM
*ہماری سب سے بڑی عید اُس دن ہوگی*...
جب غـ𓂆ــ✌🏻ـزة میں محصور و مظلوم لوگ انسانیت سوز ظلم و ستم، بے رحم محاصرے اور دشمنوں کی طویل سفاکانہ دہشتگردی سے آزاد ہوں گے.
ہماری حقیقی، مکمل اور کامل عید اُس دن ہوگی..
جب سرزمینِ انبیاء، مسجدِ أقصیٰ، بیت المقدس، اُس کی مقدَّس فضائیں، اُس کا پاکیزہ صحن اور بابرکت اطراف غاصب و ناپاک دشمن کے جبر و قہر سے نجات پائیں گے.
اِلٰہ العالمین!
اسلام کو سربلندی عطا فرما، اور مسلمانوں کو عزت و وقار بخش دے، اور تیرے جو بندے مشرق و مغرب میں تیری توحید کے پرچم بردار ہیں، ان کا مددگار، محافظ، معاوِن و پشت پناہ بن جا.
اے ربِّ کائنات!
غزہ کے مظلوموں کی، اور تمام مسلمانوں کی مدد و نصرت فرما!!.
دوحہ قطر |
*امیرِ قطر کی موجودگی میں عید کی نماز!*