
MOHD YAHYA KHAN NADVI
June 13, 2025 at 08:44 AM
فلس-ط-ینی جانبازوں کی تحریک مزاحمت مجاہدینِ حم-ا-س کی قیادت نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ: "ایران، فلسطینی مزاحمت کے سلسلے میں اپنی غیر متزلزل حمایت کی قیمت ادا کررہا ہے، ایران اپنے قومی فیصلوں میں حریت پسندی کی قیمت ادا کررہا ہے، جو بھی اسرائیل اور اس کے عزائم کے سامنے تابعداری سے انکار کرے گا یہ اس کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیل دراصل اپنے تلمودی واہموں کو غلبہ دلانے کے لیے کوشاں ہیں".
فلس-ط-ینی جانبازوں نے ایرانی لیڈروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور عالم اسلام سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے.
فلسطین کے جانباز مجاہدوں کا یہ بیان سوچنے، سمجھنے اور ایمانی عقل و فراست رکھنے والوں کے لیے موجودہ صورتحال میں راہ نما ہے، مومنین کا موقف وہی ہوگا جو مجاہدینِ فلس-ط-ین کا ہوگا.
✍️: سمیع اللہ خان