PTI NA - 66 (PP - 35/PP - 36)
June 7, 2025 at 09:27 AM
*جیل اسیران وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، سینیٹر اعجاز احمد چوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کا عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پیغام !*
امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستانی قوم کو عید الاضحی کی بہت بہت مبارک۔ عید قربان اللہ تعالٰی کی رضا کے سامنے سر تسلیم خم کرنے اور اعلیٰ مقاصد کے لیے قربان ہونے کا درس دیتی ہے چنانچہ ہم سب کو اپنے ذاتی اغراض سے اوپر اٹھ کر عید قربان کے فلسفے کو سمجھنا چاہیے ۔ اس موقع پر غزہ و کشمیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، ہمیں اپنے ارد گرد مستحق، نادار اور سفید پوش لوگوں کی محرومیوں کو محسوس کرنا ہوگا اور اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا۔
*حقیقی آزادی کے قائد عمران خان اُسکے متوالوں اور اسیروں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں*