Shabab Al Quds
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                May 26, 2025 at 10:23 AM
                               
                            
                        
                            ⭕ تحریک حماس 
صہیونی قابض حکومت کے نام نہاد "قومی سلامتی کے وزیر" اور انتہاپسند ایتمار بن غفیر کا مسجد اقصیٰ کے صحن میں ایک بڑی تعداد میں غاصب آبادکاروں کے ہمراہ گھس آنا، اور وہاں تلمودی رسوم کی ادائیگی کرنا، پوری امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے والا، اور مسجد اقصیٰ کے تقدس و مقام کی صریح پامالی ہے۔ یہ اقدام مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر یہودیانے کی مذموم کوششوں کا تسلسل ہے۔
ہم، یومِ قبضۂ بیت المقدس کے موقع پر، خبردار کرتے ہیں کہ ان بے حرمتیوں اور تلمودی رسومات جیسے سجدۂ تمثیلی اور قربانیوں کی ادائیگی کی کوششوں میں تیزی آ چکی ہے۔ مگر ہمارا عزم ہے کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس میں جم کر بیٹھنے (رباط) کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اور مسجد کی تقسیم یا یہودیانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
ہم اہلِ فلسطین، خاص طور پر مغربی کنارے، بیت المقدس اور مقبوضہ اندرونی علاقوں کے باسیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قبلۂ اول کا دفاع کریں، مسجد اقصیٰ کی طرف زیادہ سے زیادہ سفر کریں، اور ان غاصب آبادکاروں کی یلغار کو اپنے مضبوط ایمان اور غیرت سے جواب دیں۔
ہم اپنی عرب و اسلامی امت کے اہلِ غیرت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے دینی و تاریخی فریضے کو پورا کریں، مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور اہلِ بیت المقدس کے حوصلے و قیام کو تقویت دیں، جو اس وقت زبردستی بے دخلی اور نسل کشی کا سامنا کر رہے ہیں، اور صہیونی ریاست کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری عملی اقدامات کریں۔
 *حركة المقاومة الإسلامية (حماس)* 
بروز پیر، 28 ذو القعدہ 1446ھ
بمطابق، 26 مئی 2025ء
                        
                    
                    
                    
                        
                        
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            🇵🇸
                                        
                                    
                                        
                                            😔
                                        
                                    
                                    
                                        16