Shabab Al Quds
Shabab Al Quds
May 26, 2025 at 05:01 PM
*تصور کریں…!* ذرا آنکھیں بند کریں، اور دل کو تھام کر سوچیے… آج ہمیں غزہ سے جو خبریں، جو تصاویر موصول ہو رہی ہیں، وہ چیخ چیخ کر انسانیت کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔ ننھے بچوں کی لاشیں، ماؤں کی آہیں، اور ملبے تلے سسکتی زندگیوں کی دہائیاں… یہ سب کچھ اتنا لرزہ خیز ہے کہ اگر کوئی سنگ دل بھی دیکھے تو اس کا کلیجہ پھٹ جائے… لیکن ہم مسلمان؟ ہم بس ایک ری ایکٹ، ایک شیئر… اور پھر اگلی پوسٹ، اگلی مصروفیت…جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو…! تصور کریں…! وہ دن آ جائے، اور ہمارے موبائل اسکرین پر ایک دل چیر دینے والی خبر نظر آئے: ’’نعوذ باللہ! مسجدِ اقصیٰ کو شہید کر دیا گیا…‘‘ سوچیے، اُس وقت ہمارا ردِ عمل کیا ہوگا؟ کیا ہم پھر بھی صرف ایک سٹوری لگاکر، دل کا بوجھ ہلکا کرکے، آرام سے سوجائیں گے؟ کیا ہمارا ایمان اتنا ماند پڑ چکا ہے کہ اُمت کا سب سے مقدس مقام مٹ جائے اور ہم پھر بھی خوابِ غفلت میں رہیں…؟ اپنے دل کو ٹٹولیے… اپنے ایمان کا جائزہ لیجیے… کیا اس میں وہ درد باقی ہے جس نے حضرت عمر کو مسجد اقصیٰ تک پہنچا دیا تھا؟ کیا ہماری غیرت مر چکی ہے، یا ابھی سانس لے رہی ہے…؟ یہ وقت تماشائی بننے کا نہیں… یہ وقت آواز بننے کا ہے، کردار ادا کرنے کا ہے ورنہ وہ دن دور نہیں، جب صرف افسوس رہ جائے گا… اور کچھ بھی نہیں۔ *✍️ از : اسماعیل سعد*
Image from Shabab Al Quds: *تصور کریں…!*   ذرا آنکھیں بند کریں، اور دل کو تھام کر سوچیے… آج ہمیں ...
😢 😭 🤲 ❤️ 💔 🙏 27

Comments