
Shabab Al Quds
June 1, 2025 at 03:33 AM
*‼️ مزاحمـ.ـت ہتھـ.ـیار کیوں نہیں ڈالتی؟*
اس لیے کہ وہ کسی مقام یا مورچے کی نہیں، بلکہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔
اس لئے کہ وہ کسی فوجی چوکی کی نہیں، بلکہ اپنے وطن کی حفاظت کر رہی ہے، نقشے کی نہیں بلکہ اپنے لوگوں کی نگہبانی کر رہی ہے۔
*‼️ وہ پوچھتے ہیں: "مزاحـ.ـمت خالدؓ کی طرح پیچھے کیوں نہیں ہٹ جاتی؟"*
اور ہم پوچھتے ہیں:
کیا تم تاریخ کو بصیرت سے پڑھتے ہو یا محض تمناؤں کی عینک سے؟
*خالدؓ اس زمین سے پیچھے ہٹے تھے جو ان کا وطن نہ تھی،* وہ مقام چھوڑا تھا تاکہ صفوں کو دوبارہ سے ترتیب دیں، مگر شہر کی کنجیاں دشـ.ـمن کو نہیں سونپیں۔
*تو ہم کہاں جائیں؟*
اپنے گھروں سے نکل جائیں؟
اپنی قبروں کو پیچھے چھوڑ آئیں؟
اپنے بچوں سے منہ موڑ لیں جن کی بچپن کی واحد پہچان خیمے بن چکے ہیں؟
*آج کا انخلاء تو ایک پوری قوم کو اجتماعی طور پر موت کے حوالے کرنے کے مترادف ہے۔*
تو کیا ہم ملبے تلے سے نکل کر سر تسلیم خم کر لیں؟
یا اُس ماں کی آغوش چھوڑ دیں جو اپنے بچوں کو دفن کر چکی ہے؟
*کیا ہم ان مساجد سے دستبردار ہو جائیں جو شہـ.ـید کر دی گئیں؟*
ان سکولوں کو بھول جائیں جو کھنڈر بنا دیئے گئے؟
ان گلیوں کو چھوڑ دیں جو نسل کـ.ـشی کی گواہ بن چکی ہیں؟
*‼️ اُحد میں رسول ﷺ زخمی ہوئے، مگر پیچھے نہ ہٹے۔*
*خندق میں صحابہ بھوکے رہے، مگر سودا نہ کیا۔*
*اندلس والوں نے کہا: "ہم جلد لوٹیں گے"،*
*پھر ہم اپنے ہی شہروں میں اجنبی سیاح بن کر لوٹے۔*
*‼️ 1948 میں انخلاء کا نام "جنـ.ـگ بندی" رکھا گیا،*
مگر اسی ہاتھ سے ہم نے اپنی نکبت کی دستاویز پر دستخط کر د یئے۔
آج، غـ.ـزہ میں مزاحمـ.ـت سرحدوں پر نہیں،
بلکہ ہر گھر کے قلب میں موجود ہے۔
میدانِ جـ.ـنگ محلہ ہے، ہسپتال ہے، تندور ہے۔
*تو اب کون پیچھے ہٹے؟*
کون اپنے لوگوں کو قتـ.ـل گاہ میں چھوڑ دے؟
کیا دانائی یہی ہے کہ تم اپنی روح نوچ کر دشمن کی نذر کر دو؟
دشمن کو صرف ہمارے ہتھیـ.ـار نہیں چاہئیں،
بلکہ وہ ہمیں ذلیل کرنا چاہتا ہے، ہماری عزت کو روندنا چاہتا ہے،
وہ زمین کو ہمارے وجود سے خالی کرنا چاہتا ہے،
وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی "جنـ.ـگ بندی کے بدلے اطاعت" کی سکیم کو قبول کر لیں —
اور پھر "امن" کا نقاب اوڑھا کر ہمیں ختم کر دے۔
*وہ "دانشمند انخلاء" کو عزت کی قبر بنانا چاہتا ہے۔*
ہم جـ.ـنگ اس لیے نہیں لڑتے کہ ہمیں جنـ.ـگ پسند ہے،
بلکہ اس لیے کہ ہم سے سب کچھ چھین لیا گیا، سوائے حق کے۔
اور ہتھیـ.ـار ڈالنا تو درحقیقت موت ہے — جسے جـ.ـنگ بندی کہنا فریب ہے۔
*‼️ جو مزاحـ.ـمت سے ہتـ.ـھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہیں،*
وہی تو ہیں جنہوں نے "اوسلو" میں دشـ.ـمن کی "نیک نیتی" پر یقین کیا،
جنہوں نے اُس خالی نقشے پر اعتماد کیا جس میں فلسـ.ـطین کو شرمناک خانے خانوں میں بانٹ دیا گیا،
اور بدلے میں ایک سراب لے کر لوٹے —
نہ زمین ملی، نہ خودمختاری، نہ عزت۔
*غـ.ـزہ آج محصور ہے،*
کیونکہ اس نے ہتھـ.ـیار نہیں ڈالے —
مگر یہی غـ.ـزہ تاریخ رقم کر رہا ہے،
کیونکہ وہ سرنگوں نہیں ہوا۔
*‼️ اگر آج مزاحمـ.ـت نے ہتھـ.ـیار ڈال دیے —*
*تو وطن صرف ایک تصویر بن کر رہ جائے گا،*
*قوم صرف ایک کیمپ میں سمٹ جائے گی،*
*اور تاریخ! تاریخ ایک طویل مرثیہ بن جائے گی —*
*اُس ماں کی زبانی جو اپنے بیٹوں کو جـ.ـنگ بندی کے بعد دفنا چکی ہو۔*
خالد صافی ـــ غزہ
❤️
👍
🇵🇸
🤲
17