
Shabab Al Quds
June 5, 2025 at 04:26 PM
🇵🇸 *عیدِ قربان کے مبارک موقع پر حمـ.ـاس کا اُمت مسلمہ کے نام روح پرور پیغام*
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
{قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ}
"کہہ دو کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر ہی خوش ہونا چاہیے، وہ ان کے تمام جمع کیے ہوئے مال و دولت سے بہتر ہے۔" (یونس: 58)
🔸 *حمـ.ـاس کا پیغام* :
ہم اپنے عظیم فلسطینی عوام، پوری مسلم اُمّت اور حج ادا کرنے والے خوش نصیب حجاج کرام کو عیدالاضحیٰ کی پرخلوص مبارک باد پیش کرتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں کہ یہ دن امت کے باہمی ہمدردی، ایثار اور قربانی کی روح کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنیں۔
🌙 *اس سال کا عیدالاضحیٰ* :
یہ چوتھی عید ہے جو غـ.ـزہ کے محصور و مظلوم عوام پر ایسے حالات میں آئی ہے جب وہ:
▪️ وحشیانہ بمباری
▪️ مسلسل تباہی
▪️ قحط اور محاصرہ
▪️ اور 600 سے زائد ایامِ مظلومیت کا سامنا کر رہے ہیں۔
💔 ان بے پناہ مصائب کے باوجود، غـ.ـزہ کے عوام نے صبر، استقامت، قربانی اور عزت و غیرت کا وہ تاریخی مظاہرہ کیا ہے جو صرف اہلِ ایمان کا خاصّہ ہوتا ہے۔
🕌 *امید، دعا اور عزم* :
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ:
جلد از جلد یہ ظلم و ستم ختم ہو،
غـ.ـزہ اور فلسطین کے عوام کو آزادی، خودمختاری اور عزت کی زندگی نصیب ہو،
اور مسجد اقصیٰ سمیت تمام مقدسات کی بازیابی ہو۔
🤝 *عید کا عملی پیغام* :
ہم پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ:
🔹 غـ.ـزہ کی مظلوم عوام کی مدد کے لیے سرگرم ہوں
🔹 ان کے زخموں پر مرہم رکھیں
🔹 محاصرہ توڑنے، راہداریوں کے کھولنے اور جارحیت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں
*یہ ایک جہاد ہے ، فتح یا شہادت کا* ۔
*اسلامی مزاحمتی تحریک (حمـ.ـاس* )
جمعرات: 09 ذی الحجہ 1446ھ
بمطابق: 5 جون، 2025
❤️
🤲
😢
👍
❤
34