
Shabab Al Quds
June 9, 2025 at 12:04 PM
⚓🛟 #madleen
*اسـ.ـرائیلی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں مادلین پر چڑھائی کر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا ہے*
⭕ ایسے میں جب پوری دنیا کے کئی ملین انسانوں کی نگاہیں مادلین پر تھیں اور *لمحہ بہ لمحہ اس کی صورتحال لائیو نشر* ہو رہی تھی، *اسـ.ـرائیلی فوج نے کشتی پر چڑھائی کر کے اس پر سوار تمام 12 افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔*
⭕ *آخری وڈیو میں دیکھا جا سکتا* ہے کہ قابـ.ـض فوج نے انسانی کارکنوں کو حکم دیا کہ ہاتھ اوپر اٹھا لیں اور اپنے فون سمندر میں پھینک دیں۔
⭕ *یرغمال بنائے گئے کارکنوں کو اشـ.ـدود لے جایا جا رہا ہے* جہاں صـ.ـہیونی بحری فوج کے اڈے پر ان سے ’’تفتیش‘‘ کی جائے گی۔
⭕ کشتی پر یہ *حمـ.ـلہ بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا* جو کہ بذاتِ خود *بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی* ہے، مگر *اگر کشتی غـ.ـزہ کے پانیوں کی حد میں ہوتی تب بھی اس کو روکنا جرم ہوتا۔*
* `غـ.ـزہ کو اپنے پانیوں کے راستے براہ راست امداد وصول کرنے کا اختیار ہے، چاہے ان پانیوں پر اسـ.ـرائیل کا قبضہ ہو۔`
* `جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے مطابق جنگ کی صورتحال میں بھی ایک ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ عام شہریوں تک امداد کی فراہمی میں رکاوٹ نہ ڈالے، الا یہ کہ اس فراہمی سے اس کی سلامتی کو خطرہ ہو۔ مادلین پر کوئی ہتھیار نہیں تھے اور یہ ایک خالصتاً انسانی امداد کا مشن تھا جس سے قابـ.ـض اسـ.ـرائیل کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ اس لیے اس کو روکنا ایک کھلا جرم ہے۔`
⭕ *مادلین برطانیہ کے پرچم تلے سفر کر رہی ہے* اور برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔ کشتی جس ملک کے پرچم تلے سفر کرے *اس ملک کی سرزمین کا حصہ* سمجھی جاتی ہے۔ اس طرح مادلین پر حمـ.ـلہ برطانیہ کی خود مختاری پر حمـ.ـلہ ہے۔
⭕ *مادلین میں یہ 12 کارکن موجود تھے:* 🇧🇷 تھیاگو اویلا (برازیل)، 🇩🇪 یاسمین آکار (جرمنی)، 🇫🇷 بیپٹیسٹ آندرے (فرانس)، 🇫🇷 ریوا ویارڈ، 🇸🇪 گریٹا تھنبرگ (سویڈن)، 🇫🇷 ریما حسن، 🇹🇷 صہیب اوردو (ترکیہ)، 🇪🇸 سرجیو توریبیو (اسپین)، 🇳🇱مارک وین رینے (نیدرلینڈز)، 🇫🇷 عمر فیاض، 🇫🇷 یانس محمدی، 🇫🇷 پاسکل موریراس
⭕ اس وقت خصوصاً برطانوی حکومت اور ان تمام حکومتوں سے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ *اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار برائے فلسـ.ـطین فرانچیسکا البانیز نے کہا ہے کہ برطانیہ اسـ.ـرائیل سے وضاحت طلب کرے اور اس انسانی مشن کو اپنا سفر مکمل کرنے دیا جائے۔*
⭕ *سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں کارکن* اسـ.ـرائیل کے جرم کو نمایاں کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ امداد لے کر جانے والی ایک چھوٹی سی بادبانی کشتی کو پوری دنیا کی نظروں کے سامنے روک کر اسـ.ـرائیل نے اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا ہے اور پوری دنیا میں اس کے خلاف نفرت کا جو طوفان اٹھ رہا ہے وہ بجلی کی سی تیزی اختیار کر رہا ہے۔
https://x.com/GazaFFlotilla/status/1931872075653980567
📍 *Razmgahen*
👍
😢
🤲
🇵🇸
🙏
13