
Education & Knowledge Hub
June 10, 2025 at 02:55 AM
🛑 *کل دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
🛑 *09 جون 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) رواں مالی سال کے 9 ماہ میں حکومتی قرضے 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گئے
🚨 (2) مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، اقتصادی سروے
🚨 (3) مہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا
🚨 (4) اقتصادی سروے میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے والا نمایاں شعبہ قرار
🚨 (5) خواتین کو بااختیار بنانے کا پیکیج، مالی آزادی کی راہ میں حائل رکاوٹیں توڑ رہا ہے، اقتصادی سروے
🚨 (6) ملک میں 7 لاکھ 50 ہزار شہریوں کیلئے ایک ڈاکٹر میسر ہے، طبی سہولیات کے اعداد وشمار جاری
🚨 (7) رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ کی مالیت 5 ہزار 840 ارب سے تجاوز کرگئی
🚨 (8) 3 سال میں دنیا بھر میں گروتھ نیچے گئی لیکن پاکستان میں گروتھ بڑھی ہے: مشیر وزیر خزانہ
🚨 (9) بھارت سے تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے، پانی پر سمجھوتا نہیں ہوگا: بلاول بھٹو
🚨 (10) آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے
🚨 (11) مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا
🚨 (12) پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
🚨 (13) کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے چلےگئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں: شیخ وقاص
🚨 (14) وزیر خزانہ نے اکنامک سروے معذرت خوانہ طریقے سے پیش کیا: شیخ وقاص اکرم
🚨 (15) صوبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا، اب وفاق کو بھی قرض دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
🚨 (16) بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب
🚨 (17) رواں مالی سال تعلیم و صحت پر جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کیے جانے کا انکشاف
🚨 (18) پاکستان نے اچھی معاشی ریکوری کی، حکومت کو اس ریکوری کو استحکام کی جانب لے جانا ہوگا، تاجروں کا ردعمل
🚨 (19) زراعت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں،کسان کا بیڑہ غرق کردیا ہے: صدرکسان اتحاد
🚨 (20) بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت
🚨 (21) نیا مالی سال؛ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، قرض ادائیگی پر 6200 ارب خرچ ہوں گے
🚨 (22) بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب روپے ، ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے مقرر
🚨 (23) اسرا_ئیل نے بربریت کی انتہا کردی؛ غز_ہ امدادی کشتی ضبط کرکے رضاکاروں کو یرغمال بنالیا
🚨 (24) آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو آئی سی یو سے نکال آپریشن تھیٹر میں ڈال دیا ہے: ماہر معاشی امور
🚨 (25) حجاج کرام مناسک کے آخری دن تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد طواف وداع میں مصروف
🚨 (26) ملائیشیا میں یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15 طالب علم جاں بحق
🚨 (27) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
🚨 (28) راولپنڈی: گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوکر خاتون سے زیادتی کا انکشاف
🚨 (29) صفائی میں انقلاب: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عیدقرباں پر آلائشیں اٹھانے کا ڈیجیٹل نظام متعارف
🚨 (30) عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوا، بلکہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا، سابق سینیٹر شمیم آفریدی
🚨 (31) لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 47 ڈگری تک محسوس ہونے لگا
🚨 (32) پنجاب میں 13 جون تک ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
🚨 (33) قادر آباد بیراج اور لوئر جہلم نہر میں 4 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
🚨 (34) ایک سال میں لاکھوں افراد ملازمت کیلئے ملک چھوڑ گئے، سعودیہ ترجیح رہا
🚨 (35) ملک بھر میں عید کے تیسرے روز بھی گرمی کی شدت برقرار، شہری بے حال
🚨 (36) عید کے تیسرے دن کراچی میں جانوروں کی قیمتیں آدھی ہوگئیں، منڈی ویران رہی
🚨 (37) اورکزئی: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
🚨 (38) ہیوسٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ
🚨 (39) وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں گئیں مگر ہر چینل پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہا ہے، مئیرکراچی
🚨 (40) ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے، ترجمان سندھ حکومت
🚨 (41) سندھ کا بلدیاتی نظام اپنی ہی حکومت کا کوڑا اٹھانے کے قابل نہیں: عظمیٰ بخاری
🚨 (42) پاکستانی پارلیمانی وفد نے برطانیہ میں سفارتی مشن کا آغاز کردیا
🚨 (43) راولپنڈی: میٹرک کی طالبہ سے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی، ویڈیو بھی بنالی
🚨 (44) راولپنڈی میں لرزہ خیز واردات؛ باپ کو 2 بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتاردیا گیا
🚨 (45) راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
🚨 (46) منڈی بہاءالدین میں لرزہ خیز واقعہ: خاتون نے دوسری شادی کیلئے بیٹی کو قتل کردیا
🚨 (47) پانی کی پائپ لائن پھٹ جانے سے جامعہ کراچی زیر آب، واٹربورڈ کا عملہ غائب
🚨 (48) لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق
🚨 (49) حکومت سندھ کا 13 جون کو نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان
🚨 (50) خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب پر شب خون مارا، گورنر فیصل کنڈی
🚨 (51) کراچی: فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا
🚨 (52) بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی تقریب
🚨 (53) لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی: گورنر کیلیفورنیا نے صدر ٹرمپ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا
🚨 (54) ٹرمپ سے جھگڑا: ایلون مسک کو صرف ایک دن میں 27 ارب ڈالر کا جھٹکا
🚨 (55) پاکستان کا جے-35 اسٹیلتھ طیارہ خریدنےکا ارادہ، چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ہوگیا