Kamber Shahdadkot Police
Kamber Shahdadkot Police
May 15, 2025 at 05:28 PM
*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE* *DATED: 15-05-2025* *▪️تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ کی حدود میں فائرنگ سے نوجوان انور حسین بلیدی کے زخمی ہونے کا واقعہ* *▪️لوکل پولیس اطلاع پر بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی* *▪️زخمی نوجوان کو فوری علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا ہے* *▪️جب کہ پولیس نے ناکابندی کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے علاقے کا سرچ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے زخمی کے سالوں کے گھر کے اوپر ریڈ بھی کیا ہے* *▪️ابتدائی اطلاع کے مطابق زخمی انور حسین بلیدی گائوں الھرکھیو بلیدی تحصیل قمبر کا رہائشی ہے اور اس کی پہلی شادی شہدادکوٹ سے ہے۔ کل زخمی کی دوسری شادی تھی۔ دوسری شادی سے منع پر یہ واقعہ پیش آیا ہے* *▪️مزید تفتیش اور ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔* *▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اے سیکشن شہدادکوٹ اور ایس ڈی پی او شہدادکوٹ کو واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں*۔ *▪️ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*
😢 1

Comments