
Kamber Shahdadkot Police
May 16, 2025 at 02:40 PM
*🇵🇰KAMBER SHAHDADKOT POLICE*
*DATED:16-05-2025*
*▪️16 مئی یوم تشکر*
*ہم زندہ قوم ہیں ۔پائندہ قوم ہیں*
*ہم سب کی ہے پہنچان ۔پاکستان پاکستان*
*▪️آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی کے بعد ملک بھر کی طرح اج ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بھی یومِ تشکر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار کامیابی اور قوم کے اتحاد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔*
*▪ایس ایس پی آفس قمبر شہدادکوٹ میں یومِ تشکر کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔**
*▪️ایس ایس پی آفس کی مسجد سمیت تمام تھانوں میں قرآن خوانی کرائی گئی ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی، جبکہ آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر ربِ ذوالجلال کا شکر ادا کیا گیا۔*
*▪️ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور وطن عزیز پاکستان اور شہداء کیلئے خصوصی دعا مانگی*
*▪️یومِ تشکر نہ صرف عسکری کامیابی کی یادگار ہے بلکہ پوری قوم کے اتحاد، حوصلے اور قربانیوں کا مظہر بھی ہے۔*
*▪️ضلع قمبر شہدادکوٹ پولیس وطنِ عزیز کے دفاع، امن و امان اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔*
*ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*

👍
1