
Kamber Shahdadkot Police
June 11, 2025 at 02:28 PM
*🇭🇹KAMBER SHAHDADKOT POLICE*
*DATED:11-06-2025*
*▪ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی صاحب کے احکامات پر جرائم پیشہ، منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری!!.*
*▪منشیات فروش و دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار- بھنگ اور مسروقہ سامان برآمد- مقدمات درج*
*▪️تفصیلات کے مطابق▪️*
*▪️ ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپیکٹر منظور احمد مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت وارہ ٹو کھنڈو روڈ سے کارروائی! منشیات فروش ملزم منیر احمد عرف راوت چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ کلو گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے*
👉 *FIR#77/2025 u/s 9(i)b CNSA of PS Warah*
*▪دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ میروخان انسپیکٹر شفقت حسین کناسرو بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی! تھانہ میروخان کے چوری کیس میں مطلوب ملزم وحید چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بیٹری، سگریٹ کے پیکٹ اور چائے کے پیکٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے*
*👉FIR#33/2025 u/s 380, 457 PPC of PS Mirokhan*
*▪تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سجاول جونیجو انسپیکٹر احمد علی اوڈھو بمع اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر نزد جانوری موڑ سے کارروائی! تھانہ سجاول جونیجو کے کیس میں اشتہاری ملزم دلدار علی عرف قمرالدین عرف قمرو عمرانی کو گرفتار کر لیا ہے*
*👉P،O in:FIR#07/2015 u/s 324, 353, 402, 399 PPC of PS Sijawal Junejo*
*▪چوتھی کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ سجاول جونیجو بمع اسٹاف کی خفیہ اطلاع پر بھنڈ موڑ سے کارروائی! تھانہ سجاول جونیجو کے اغوا کیس میں اشتہاری ملزم پٹھان عرف نذیر احمد کو گرفتار کر لیا ہے*
*👉PO in:FIR#13/2010 u/s 365B PPC of PS Sijawal Junejo*
*▪️جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے*
*ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس*
