
Politics Plus
May 18, 2025 at 11:49 AM
میری جماعت میری قیادت
وطن کا چشمہ لگاکے خوش ہے
بُھلا کے نسبت نبی کی اُمت
وطن کا چشمہ لگا کے خوش ہے
یمن بھی غیروں کے ہاتھ میں ہے
عراق و لبنان جا چکے ہیں
مگر مسلمان بے ضرورت
وطن کا چشمہ لگاکے خوش ہے
کوئی تو سمجھے کوئی تو جانے
نبی نے اپنے وطن کو چھوڑا
نظر سے اوجھل نبی کی سیرت
وطن کا چشمہ لگاکے خوش ہے
وہ گائے کو یہ وطن کی مٹی
کو ماں سمجھنے کے نظرئیے پر
ہے جس کے ذمے دفاعِ امت
وطن کا چشمہ لگا کے خوش یے
زمیں خدا کی ہے ہم خدا کے
سمٹ کے رہنے کی کیا ضرورت
مگر نا جانے کیوں پست ہمت
وطن کا چشمہ لگاکے خوش ہے
میں جسدِ واحد کی بات کرنے
کو فکرِ آقا سمجھ رہا ہوں
کہوں گا کھل کر کہ بے مروت
وطن کا چشمہ لگاکے خوش ہے
ہدہد الہ ابادی

❤️
1