Tribal News Urdu
Tribal News Urdu
May 15, 2025 at 05:02 AM
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، 80 فلسطینی شہید ۔ اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں 80 فلسطینی شہید ہوئے اور 125 زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں شمالی جبالیہ کے علاقے میں صیہونی فورسز کی جانب سے رات گئے کئی گھروں پر بمباری کی گئی، جس میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کئی لاشیں ابھی تک سڑکوں پر یا ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹ کر ضروری دستاویزات اور سامان تلاش کر رہے ہیں،ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ اُن کے خاندان کے کئی افراد، جن میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل تھا حملے میں شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری میں مجموعی طور پر 80 فلسطینی شہید ہوئے۔ ایک دن قبل اسرائیلی فوج نے جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔ زیادہ تر افراد شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں گھروں پر کیے گئے فضائی حملوں میں مارے گئے۔ https://t.me/TribalNewsUrdu_1
Image from Tribal News Urdu: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، 80 فلسطینی شہید ۔  اسرائیلی فوج کی غزہ ...
😢 3

Comments