
Tribal News Urdu
May 22, 2025 at 08:38 AM
واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتکاروں پر حملہ، دو اہلکار ہلاک ۔
واشنگٹن: تفصیلات کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اسرائیل کے دو سفارتی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ شہر کے معروف یہودی میوزیم کے نزدیک پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آور نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔
پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ممکنہ طور پر مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔
امریکی حکام نے سفارتخانوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات میں تعاون کا اعلان کیا ہے ۔
