
Whatsapp Status & Sticker
June 13, 2025 at 12:40 AM
امام ابن الجوزیؒ فرماتے ہیں: "میں نے اپنے طالب علمی کے دور میں بیس ہزار کتابوں کا مطالعہ کیا، اور مدرسہ نظامیہ کی چھ ہزار کتب پر مشتمل پوری لائبریری کا مکمل مطالعہ کیا"
سوچیں! اگر ہم زندگی بھر روزانہ ایک کتاب بھی پڑھیں تو بھی اس عظیم علمی مقام تک پہنچنا ناممکن سا لگتا ہے۔
کیا آج کے دور میں ہم نے علم کو وہ مقام دیا ہے جو ہمارے اسلاف نے دیا تھا؟
آخر ایسا کیوں ہے کہ علم ہمارے گھروں میں تو ہے، مگر دلوں میں نہیں؟
کتابیں موجود ہیں، وقت بھی ہے، وسائل بھی…
پھر وہ جذبہ، وہ لگن، وہ پیاس کہاں چلی گئی؟
کیا وجہ ہے کہ ہم دنیا بھر کی مصروفیات کے لیے
وقت نکال لیتے ہیں، مگر علم کے لیے وقت نہیں؟
کیا واقعی مسئلہ وقت کا ہے… یا "ترجیح کا"؟
سوچیے!
ہم نے علم کو کتنا وقت دیا؟
اور دنیا کو؟
آپ کے خیال میں اس کی اصل وجہ کیا ہوسکتی ہے؟
ھشام برکی _____

❤️
👍
❤
📱
😢
😰
🥰
🥹
🫡
23