
NJ News Official
June 12, 2025 at 03:59 PM
بچ جانے والے واحد خوش قسمت مسافر وشواس کمار نے کیا دیکھا؟
انڈیا میں جمعرات کو ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ بی جے میڈیکل کالج کے میس پر اس وقت گرا جب میڈیکل کے طلبہ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے میں سوار 242 مسافر و عملہ جان سے چلا گیا ہے۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وشواس کمار نامی ایک مسافر معجزانہ طور پر اس کریش میں بچ نکلے ہیں۔ یہ اب تک اس مسافر طیارے میں بچنے والے واحد خوش قسمت مسافر ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے سول ہسپتال کے جنرل وارڈ میں ایک بستر پر 40 سالہ وشواس کمار رمیش لیٹے تھے جنہوں نے بتایا کہ وہ اس مہلک حادثے میں بچ گئے ہیں۔ وشواس کمار نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا 'ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ کسی کو سمجھ نہیں آیا'
وشواس کمار ایک برطانوی شہری ہیں۔ وہ اپنے خاندان سے ملنے کے لیے چند دنوں کے لیے انڈیا آئے تھے اور اپنے بھائی، اجے کمار رمیش کے ساتھ برطانیہ واپس جا رہے تھے۔ وشواس کے پاس ابھی بھی ان کا بورڈنگ پاس تھا۔ انہوں نے مزید بتایا 'جب میں اٹھا، میرے ارد گرد لاشیں تھیں۔ میں خوفزدہ تھا۔ میں کھڑا ہوا اور بھاگا۔ طیارے کے ٹکڑے میرے ارد گرد بکھرے ہوئے تھے۔ کسی نے مجھے پکڑا اور ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے آیا۔' وشواس نے کہا کہ وہ 20 سال سے لندن میں رہ رہے ہیں اور ان کی بیوی اور بچہ بھی لندن میں ہیں۔
ادیب یوسفزئی...
*تیز ترین خبروں تبصروں اور دنیا بھر کی معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجئے...*
*https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P*

👍
1