NJ News Official
NJ News Official
June 13, 2025 at 06:17 AM
*ایران پر اس رائہلی حملہ، اصل میں ہوا کیا ہے؟* *سینئر صحافی عامر خاکوانی کا تجزیہ* اس رائہل نے ایران پر حملہ کر دیاہے۔ ٹاپ ملٹری قیادت،نیوکلئیر سائنس دانوں، میزائل کے اڈوں اور کم از کم ایک نیوکلئیر پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی اہم ایرانی جنرل، دو ٹاپ نیوکلئیر سائنس دان شہید۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ ایرانی فوج کے سربراہ چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری شہید کر دئیے گئے،تاہم بعض ایرانی ذرائع اس کی تردید کر رہے ہیں۔ البتہ پاس دار ان اسلام کے چیف جنرل سلامی کی شہادت کنفرم ہو گئی ہے۔ جنرل غلام علی رشید اور نیوکلئیر سائنس دانوں ڈاکٹر تہرانچی اور فریدون عباسی کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔۔۔۔ایرانی پاسدا ران اسلام کے ہیڈ کوارٹر پر سٹرائیک کی گئی۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایرانی میزائل اڈے بھی نشانہ بنائے گئے، خاص کر ان کا باہری راستہ تاکہ میزائل نکالے جانے میں تاخیر ہو۔ ایک ایرانی جوہری تنصیبات نطنز پر بھی حملہ ہوا ہے، حملہ آوروں کا دعوی ہے کہ ری ایکٹر تباہ ہوگیا،ایرانی تردید کر رہے ہیں۔ ایران نے اپنے دفاعی نظام کو الرٹ کیا ہوا تھا، اس کے باوجود یہ میزائل حملے سات سے زیادہ جگہوں پر ہوئے،سو سے زیادہ سٹرائیکس کا دعوی کیا جا رہا۔ اس کا یہ مطلب ہوا کہ ایرانی اینٹی ڈیفنس میزائل سسٹم ان میزائل حملوں کو نہیں روک سکا۔ اس ر آئل نے دانستہ پہلے مرحلے پر ٹاپ ایرانی ملٹری لیڈرشپ کو نشانہ بنایا تاکہ ایرانیوں کو بے بسی کا احساس ہو۔ یقینی طور پر ایران کے اندر موجود مخبروں اور خفیہ اطلاعات کے بغیر ایسے ہائی پروفائل ٹارگٹس نشانہ نہیں بن سکتے۔ ایران نے نئے افسروں کو زمہ داری سونپ دی ہے۔ جواب کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی رہبر کا بیان دبنگ اور مضبوط ہے کہ ہم شدید بدلہ لیں گے اور ہم امر یکہ کو بھی اس میں شامل سمجھتے ہیں۔ امریکہ نے آفیشل سطح پر اس کی واضح تردید کی ہے کہ ہمارا اس میں کوئی ہاتھ نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شائد صدر ٹرمپ اس موقعہ پر یہ کارروائی نہیں چاہتے تھے،تاہم امریکہ چونکہ اس ر ہیل کے ساتھ کھڑا ہے تو وہ شریک ہی سمجھا جائے گا ۔ امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کو روکیں گے۔ ویسے مڈل ایسٹ میں امریکی ملٹری بیسز سے امریکی طیارے نکل گئے ہیں،ہر طرف ہائی الرٹ چل رہا ہے۔ ایرانی شدید جوابی حملے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ایران کس قدر وسیع پیمانے پر اٹیک کرے گا اور وہ کتنا کارگر ثابت ہوگا؟ ایران کے حامی یہ امید بھی لگائے بیٹھے ہیں کہ ایران فوری طور پر ایٹمی تجربہ کر ڈالے گا۔اس کے لئے مگر ضروری ہے کہ ایران نے مطلوبہ اہلیت حاصل کر لی ہو۔ اس کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔ ویسے مجھے خدشہ ہے کہ ایرا ن پر ابھی مزید حملے ہوں گے، یہ پہلا فیز تھا، یہ حملے ایر ان کی عسکری قوت ختم نہیں کر سکتے تو سفاک اور در ند ہ صفت د شمن بار بار حملے کرے گا۔ لگتا ہے مشرق وسطی میں نئی آگ بھڑکنے والی ہے۔اللہ خیر کرے۔ اللہ پاک ایران کے لئے عافیت کا معاملہ رکھے،مزید نقصان نہ ہو اور اسے سرخروئی دے آمین۔ ویسے ہمارے کچھ بدبخت اور تعصب کی زہریلی دلدل میں دھنسے لوگ جو مسلسل پروپیگنڈہ کر رہے تھے کہ ایران پر کبھی حملہ نہیں ہو گا اور یہ محض نورا کشتی ہے،امید ہے کہ ان کے پتھر دلوں پر ایرانی شہادتوں اور نقصان کاکچھ اثر پڑے گا اور وہ اپنے بکواس تجزیوں سے رجوع کریں گے۔ (عامر خاکوانی ،تیرہ جون ) *تیز ترین خبروں تبصروں اور دنیا بھر کی معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجئے...* *https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P*
Image from NJ News Official: *ایران پر اس رائہلی حملہ، اصل میں ہوا کیا ہے؟*  *سینئر صحافی عامر خاکو...
🤲 1

Comments