NJ News Official
NJ News Official
June 13, 2025 at 10:41 AM
اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے ایران پر حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں ! حملے سے قبل اہم انٹیلی جنس جمع کی گیں۔ ایران کے سینئر سیکورٹی اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں کڑی نگرانی کی گئی تھی جنہیں اب ختم کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایران کے اسٹریٹجک میزائلوں کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک خفیہ آپریشنل ترتیب دیا گیا۔ موساد نے ایران میں کئی خفیہ کارروائیاں کیں، جن کا مقصد ایران کے اسٹریٹجک میزائلوں اور ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانا تھا۔ اپنی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، موساد کے ایجنٹوں نے بڑے پیمانے پر خصوصی ہتھیاروں کو متعارف کرائے ، انہیں پورے ایران میں تعینات کرنے اور درست اور مؤثر طریقے سے حملے کے اہداف کی طرف روانہ کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ۔ موساد کے یہ تین مختلف آپریشنز تھے : *1۔ وسطی ایران میں موساد کے کمانڈو یونٹوں نے آپریشنل درستگی سے چلنے والے ہتھیاروں کے نظام کو ایران کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سسٹم کے مقام کے قریب کھلے علاقوں میں تعینات کیا۔ جب اسرائیلی حملہ شروع ہوا تو پورے ایران میں فضائیہ کے حملوں کے متوازی طور پر، سسٹمز کو فعال کر دیا گیا، اور منصوبہ کے عین مطابق میزائل ایک ہی وقت میں اور بڑی درستگی کے ساتھ براہ راست اہداف پر داغے گئے۔ *2۔ ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک اور آپریشنل مہم میں جو اسرائیلی لڑاکا طیاروں کیلئے خطرہ تھی ، موساد نے خفیہ کارروائیوں میں گاڑیوں پر جدید ترین حملہ کرنے والے نظام اور ٹیکنالوجیز کو نصب کیا۔ اچانک حملے کے آغاز کے ساتھ ہی ان ہتھیاروں کو لانچ کیا گیا اور حملے کے اہداف یعنی ایران کے فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ۔ 3۔ تیسری مہم میں، موساد نے دھماکہ خیز ڈرونز کا ایک اڈہ قائم کیا جو موساد کے ایجنٹوں کے حملے سے بہت پہلے ایران کے قلب میں گھس کر قائم کیا گیا تھا۔ اسرائیلی حملے کے دوران، دھماکہ خیز ڈرونز کو چالو کیا گیا اور تہران کے قریب اشفاق آباد اڈے پر واقع زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز (SGMs) پر لانچ کیا گیا اور ان اہم اسٹریٹجک اہداف تباہ کر دیا گیا۔ *تیز ترین خبروں تبصروں اور دنیا بھر کی معلومات کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجئے...* *https://whatsapp.com/channel/0029Vah5UFD6xCSQGfEIAy3P*

Comments