پاسبان ملتان نیوز چینل
June 12, 2025 at 12:15 AM
*شکر کرنا سیکھیں*
ایک آدمی نے پیسہ پیسہ جوڑ کر اپنے بیوی بچوں کیلئے گھر بنایا۔ ایک دن یہ گھر مکمل ہوگیا، اس آدمی نے فیصلہ کیا تین دن بعد اپنا گھر کا سامان اور خاندان اس گھر میں شفٹ کرے گا. شفٹنگ سے ایک دن پہلے رات میں زلزلہ آیا اور اسکا نیا گھر اس زلزلے میں گر گیا. صبح اہل محلہ عزیز و اقارب سب افسوس کیلئے ملبے پر کھڑے تھے
مالک مکان جب پہنچا تو اس کے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ تھا. اس نے سب میں مٹھائی بانٹی تو ایک صاحب نے کہا کیا تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے.؟ اتنا نقصان ہوا اور تم مٹھائی بانٹ رہے ہو. مالک مکان نے کہا نہیں میں تو شُکر ادا کر رہا ہوں زلزلہ ایک رات پہلے آگیا. میں بال بچوں کے ساتھ یہاں ہوتا اور زلزلہ آتا تو اس وقت میں مٹھائی نہیں بانٹ رہا ہوتا بلکہ ملبے کے نیچے ہوتا.
زندگی میں ہر وقت ہمارے سامنے دیکھنے کے دو پہلو ہوتے ہیں. ایک اچھا پہلو جبکہ دوسرا برا پہلو. مثلاً آپ ٹریفک جام میں پھنس گئے. آپ نے برا پہلو سوچنا شروع کیا کہ بلاوجہ میرا وقت ضائع ہو رہا ہے تو آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہونے لگے گا. آپ کو غصہ آئے گا آپ دوسروں کو اور خود کو کوسنا شروع کر دیں گے.
لیکن اگر آپ نے سوچا کہ اس مصروف زندگی میں جب وقت ضائع کرنے پر بندہ خود ہی احساس جرم کا شکار ہوتا ہے قدرت نے کچھ ایسا وقت دیا جو مجبوراً ضائع کرنا ہی ہے تو آپ اس وقت سے لطف لینا شروع کر دیں گے. گاڑی میں قرآن پاک کی تلاوت لگا لیں گے، آسمان اور پرندوں کو دیکھیں گے یا آس پاس کی مخلوق خدا آپ کی توجہ لے لے گی۔۔۔
ایک عادت آپ کو بلڈ پریشر کا بیمار بنا دے گی، جب کے دوسری عادت آپ کو سخت سے سخت حالات میں بھی اچھا پہلو ڈھونڈنے اور پرسکون رہنے کا انعام دے گی۔ کسی معاشرے میں کونسی عادت اور سوچ والے زیادہ ہیں، اس کا بھی بہت آرام سے پتہ چل جاتا ہے۔ جہاں زندگی کے روشن پہلو دیکھنے والوں کی بہتات ہو، وہاں رش میں قطار بنتی ہے ۔ جہاں برے پہلو کی تلاش والے افراط میں ہوں، وہاں رش بنا قطار کے ہجوم بن جاتا ہے، ایسا ہجوم جہاں سب ہی شور مچاتے ہیں۔
*✍🏻:مظہر قادری*
پاسبان ملتان
https://whatsapp.com/channel/0029VaQ0ORx0LKZM4hXJgC0j
❤️
👍
4