پاسبان ملتان نیوز چینل
June 12, 2025 at 10:32 PM
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜 ❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄ *🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹* *🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌🌸* *آج ملتان میں نمازِ فجر کا آخری وقت 5بجکر 10منٹ ہے*              🇵🇰   *آج کا پاسبان ملتان کیلنڈر*  🌤 🔖 *16 ذوالحجہ 1446ھ* 💎 🔖 *13 جون 2025ء* 💎 🔖 *31 جیٹھ 2082ب* 💎 🌄 *بروز جمعہ Friday* 🌄 🍁 *گناہوں کا کفارہ !* 🔹 *رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روزانہ پانچ وقت کی نماز اور ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ بیچ کے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب تک کہ کبیرہ گناہ سرزد نہ ہوں“۔*🔹 📗«سنــن ترمذی-214»~ *Pasban Multan* ❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄ *غربت کے ستائے لوگ۔۔۔!* 💔🥺 اکثر جو لوگ افورڈ کرتے ہیں گروسری اور شاپنگ کے لئے بڑے بڑے مالز میں جاتے ہیں وہاں اپنے جیسے اور اپنی کلاس کے لوگوں کو سامان کی لدی پھندی ٹرالیوں کے ساتھ دیکھ کر تبصرہ کرتے ہیں کہ غربت کہاں ہے۔۔ یہاں مال میں تو رش پڑا رہتا ہے پارکنگ کے لئے جگہ نہیں ملتی۔۔ کاونٹر پر بل بنوانا ہو تو لمبی لائن میں کھڑے ہونا پڑتا ہے پھر بھی کہتے ہیں کہ غربت بہت ہے۔۔ ارے کہیں نہیں ہے غربت۔۔ مسئلہ دراصل یہ ہے کہ یہ لوگ اپنی کلاس کے سوا کہیں اٹھتے بیٹھتے نہیں۔۔ نہ کبھی غربت دیکھی۔۔ نہ غریبوں میں بیٹھنا ہوا۔۔ جب تک کوئی معاملہ خود پر یا اپنے کسی قریبی پر نہ بیت جائے تب تک اس کی سنگینی کا احساس کیسے ہو۔۔ غربت کا مشاہدہ کرنا ہے تو ذرا اپنی گاڑی گھر چھوڑ کر لاری اڈے سے چلنے والی نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کریں۔۔ ایک چکر سرکاری ہسپتال کا لگا آئیں۔۔ بھیس بدل کر لنڈا بازار وزٹ کر آئیں۔۔ دیکھیں کہ لوگ کہیں آنے جانے۔۔ دوائی لینے اور تن ڈھانپنے کے لئے۔۔ کیا کیا جتن کرتے ہیں۔۔ جتنے پیسے کسی درمیانے درجے کے ہوٹل میں چار لوگ کھانے پر خرچ کر دیتے ہیں اتنے میں کسی گھر کی ماہانہ گروسری آ جاتی ہے جو پورا مہینہ چلتی ہے۔ زندگی کو بسر کرنا ایک جہد مسلسل ہے۔۔ کچھ بھی فری نہیں ملتا۔۔ اسی معاشرے میں جہاں لوگ ایک طرف ہزاروں روپے بے مقصد اڑا رہے ہوتے ہیں وہیں دوسری طرف ایک بڑی تعداد دو وقت کی روٹی پوری کرنے کی خاطر پریشان ہوتی ہے۔ اپنی کلاس کے دائرے سے باہر نکل کر ہی دوسرے لوگوں کی مصیبتوں کا احساس ہو سکتا ہے ورنہ محلات اور بڑی بڑی کوٹھیوں میں رہنے والے یہی کہتے رہیں گے کہ کہاں ہے غربت۔۔ *پاسبان ملتان* https://chat.whatsapp.com/JB7k7DtSTkwEgNdlrTVT0B 💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❤️ 👍 6

Comments