( BAZM E ARQAM ) بزم ارقم
( BAZM E ARQAM ) بزم ارقم
June 13, 2025 at 05:49 AM
اسرائیل نے اب ایران پر باقاعدہ حملہ کردیا ہے! اس ظالمانہ حملے میں ایران کے فوجی رہنما اور جوہری سائنسدان شہید ہوئے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ اب خلیج، مشرق وسطیٰ اور دنیا میں حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔ یہ بڑی جنگ کی آہٹ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے اس حملے کا جواب نہ صرف سخت ہوگا بلکہ دردناک بھی ہوگا۔ عالم اسلام کے معروف مفکر اور شہید فلسطینی کمانڈروں کے قریبی محمد مختار الشنقیطی نے اس حملے کا پس منظر واضح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: " آج ایران اس قیمت کو ادا کر رہا ہے جو اس نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ادا کی، جب کہ سب نے فلسطینی جانبازوں کو چھوڑ دیا تھا ایران نے حمایت کی تھی، اسی طرح وہ اپنی طاقت بنانے اور اپنے فیصلے کی آزادی پر اصرار کی قیمت بھی ادا کر رہا ہے، جب کہ دوسروں نے تابعداری قبول کر لی۔ لہٰذا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یہودی جارح ریاست کے خلاف کھڑا ہو، کیونکہ #قدس اور #اقصیٰ کے لیے وجودی جنگ قریب آ چکی ہے۔" شہدا میں ایرانی اسلامی انقلاب افواج کے کمانڈر جنرل حسین سلامی، جنرل غلام علی رشید، ایٹمی انرجی کے سائنسدان فریدون عباسی، جامعہ آزاد الاسلامیہ کے رئیس محمد مہدی طہرانچی سمیت کئی ایرانی شہری شامل ہیں ۔ غالب امکان ہے کہ اب یہ آگ مزید پھیل جائےگی، ایران عالم اسلام کی واحد ریاست ہے جو اپنے فلسطینی موقف کی بنا پر دجالی قوتوں کے نشانے پر ہے، اگر خطے میں ایران کو صہیونی طاقتوں نے زیر کرلیا تو دجال کے نمائندوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ مزاحمت نظر نہیں آئےگی حالانکہ ہمیں اللہ ربّ العزّت کی طرف سے نصرت کا یقین ہے ۔ یہ بات واضح ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کا سبب اس کا فلسطین کے سلسلے میں غیر متزلزل موقف اور فلسطینی تحریکِ مزاحمت کے سلسلے میں اس کی مدد ہے۔ یہ بات بالکل روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ظالم و غاصب صہیونی اتحاد فلسطین کے ساتھ ساتھ جس مسلم ملک کو ختم کرنے کے درپے ہے وہ نہ سعودیہ ہے نہ امارات نہ مصر نہ اردن وہ صرف ایران ہے کیونکہ ایران کی قیادت کا دجالیوں کے خلاف نظریاتی موقف ہے جبکہ دیگر نام نہاد اسلامی ریاستوں نے دجال اور شیطان کے نمائندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔ ہم اس وقت اسرائیلی بربریت کے خلاف ایران کے ساتھ ہیں ۔ یہ وقت عالم عربی کے حکمرانوں کے لیے سبق آموز ہے اسرائیل ایران کو قابو میں کرنے کے بعد سعودیہ، امارات، مصر و اردن کی جانب بھی متوجہ ہوگا اسرائیل کے گریٹر اسرائیل والے نظریے میں ان ریاستوں کو صرف علامتی نہیں بلکہ علانیہ اسرائیل کا غلام بنانا شامل ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vaej7TG1iUxYiE2EHU3U ابھی اس وقت مسلمانوں کو دیگر بحثوں میں الجھے بغیر ایران کے ساتھ ایمانی یک جہتی کا اظہار کرنا چاہیے یہی اسلامی موقف ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسرائیل کے خلاف ایران کو طاقت و قدرت اور بہادری عطا فرمائے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اللہ ربّ العزّت کب کس سے کیا کام لے لے، اللہ تعالیٰ بہت بے نیاز ہے اور اس کی ربانی تدبیروں کو سمجھنا انسانی عقلوں کے بس کی بات نہیں اس کے فیصلے سب سے زیادہ unpredictable ہوتے ہیں ۔ ✍️: سمیع اللہ خان
Image from ( BAZM E ARQAM ) بزم ارقم: اسرائیل نے اب ایران پر باقاعدہ حملہ کردیا ہے!     اس ظالمانہ حملے میں ...

Comments