
( BAZM E ARQAM ) بزم ارقم
6.4K subscribers
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

https://www.facebook.com/share/p/1MazuQktYi/ اسر-- آئل نے ایران پر حملے میں شہید کی گئی ایرانی شخصیات کی فہرست جاری کردی!! 1- جنرل محمد حسین باقری ( ایرانی آرمی چیف) 2- جنرل حسین سلامی ( IRGC کماندار ) 3- میجر جنرل غلام علی راشد ( کماندار ایران آرمی) 4- امیر موسوی ( کماندار ایران آرمی) 5- امیر شہرام ( کماندار ایران نیوی) 6- علی رضا ( کماندار ایران ائیر ڈیفنس) 7- نصیر زادہ ( ائیر فورس کمانڈر) 8 - کیومرث حیدری ( کماندار ایران آرمی) 9- غلام رضا سلمانی ( بسیج فورسز کمانڈر) 10- علی حاجی زادہ ( ائیر فورس کمانڈر) 11- بریگیڈ جنرل اسماعیل قآنی ( IRGC کمانڈر) 12- محمد فعبفر ( کماندار ایران آرمی) 13- رضا تنگرسی ( کمانڈر ایران نیوی) ان کے علاؤہ 6 ایرانی ایٹمی سائنسدان بھی شہید!! اس حملے میں اسر-- آئلی فضائیہ کے 200 طیاروں نے حصہ لیا اور بنکر بسٹر بموں سمیت 300 کے قریب بم گرائے گئے۔۔۔ #ستی

इज़राइल की पैदाइश अनिल लटकन गाज़ा में इज़राइल द्वारा किये जा रहे नरसंहार को "गाज़ा का बजा बाजा" कहकर संबोधित कर रहा है, इज़राइल ने ईरान पर हमला किया तो उठते धुंए के ग़ुबार की तस्वीर को खूबसूरत सुबह बताया जा रहा है, देश के मुसलमानों को आतंकवादी समर्थक, जिहादी कह रहा है, ये वो लटकन है जो हाल ही में 25000₹ प्रति माह लेने के लिए ग़ुलामी को गले से लगाया है, इस लटकन ने रुपयों के लिये खुद को घुटनों के बल कोहनियों पर बिठा लिया है, ये सोशल मीडिया की हक़ीक़त है कि अधिकतर लोग फ़ॉलोवर्स लेने के लिए मुस्लिमों के समर्थन में लिखते है, जब उन्हें लगता है कि उनके पास ग़ुलामी की जंजीरों में जकड़ने के लिए इतने फ़ॉलोवर्स हो चुके है कि अब भाजपा पैसा दे सकती है, तो पैरोल पर जाकर मुस्लिमों के विरुद्ध व्हाट्सएप्प मैसेज पेस्ट करना शुरू कर देते है, अनिल सुअr आखिरकार गंदगी खाना शुरू कर ही दिया है, बेहतर होगा इस गंदगी से दूरी बनाई जाये, ये व्यक्ति उन्ही कमीनों में से एक है जो रात दिन मुस्लिम लड़कियों को गालियां देते है, ये अभी विक्टिम कार्ड खेलना शुरू कर देगा, जिस दिन इसके परते खोलूंगा रोता हुआ पुलिस स्टेशन भागता हुआ दिखाई देगा और कहेगा "मैं सम्मानित पत्रकार हूँ फला की पोस्ट से मेरे सम्मान को ठेस पहुंची है!" इस कमीने जानवर को ना सिर्फ़ अनफॉलो करें बल्कि ब्लॉक भी करें! https://whatsapp.com/channel/0029Vaej7TG1iUxYiE2EHU3U


ویل للعرب از قلم: محمد فہیم الدین بجنوری 16 ذی الحجہ 1446ھ 13 جون 2025ء حزب اللہ کی طرح ایران کو بھی نرم برخاستگی در پیش ہے، ہمارے لیے ضرور دونوں نتائج ڈرامائی ہیں؛ لیکن واقعہ ہر گز ایسا نہیں، حزب اللہ کے لیے بھی اسرائیلی فیلڈنگ بہت گہری، وسیع، پختہ اور پیشہ ورانہ تھی، ایران حملہ بھی بھر پور تیاری کے بعد عمل میں آیا ہے، مجھے اسرائیلی حملے کا وہی یقین حاصل تھا جو کل کے سورج سے متعلق ہے، اس فرق کے ساتھ کہ میں اتوار کی گفتگو تک مہلت دیکھ رہا تھا، کل رات ایک طویل مضمون بہ عنوان "ایران پر اسرائیلی حملے کی الٹی گنتی شروع" لکھ کر سویا تھا، بعد فجر شئیر کرنے گیا تو تحریر از کار رفتہ ہو چکی تھی۔ دونوں واقعات خواب کی طرح ہیں، مشرق وسطی پر دہائیوں حکمرانی کرنے والے دیوہیکل نظام لقمۂ تر ثابت ہوے، مزاحمت بھی نہیں ہوئی، اس کی وجہ یہ نہیں کہ ان کے پاس فوجی طاقت نہیں تھی، بالکل تھی؛ مگر حریف وقت سے آگے ہے؛ جب کہ یہ فرسودہ نظام وقت سے بھی پیچھے، ایران کا مطالعہ بھی ناقص ہے اور مشاہدہ بھی، اسرائیل کا شروع سے طریقۂ واردات ایک ہی ہے، وہ پیشگی وار کا نظریہ رکھتا ہے، دشمن کو جواب کے لائق نہیں چھوڑتا، 1967 کی جنگ میں یہی ہوا، ابتدائے یورش میں مصر کی پوری فضائیہ ڈھیر تھی، جب تک مصر کے حواس بحال ہوتے وہ فضائیہ ڈھانچے سے محروم ہو چکا تھا، بعینہ چال حزب اللہ کے لیے تیار تھی، وہ پیجر دھماکوں سے نیم جان ہوا، استواری کے لیے سانس گن ہی رہا تھا کہ پوری قیادت دبوچ لی گئی، آج پھر ایران کے ساتھ وہی قواعد جاری ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا فوری بیان کہ اسرائیلی حملوں سے امریکہ لاتعلق ہے، سفید جھوٹ ہے، ان مگر مچھی آنسوؤں میں مفادات ہیں، عالمی اداروں میں ثالثی کی حیثیت رہے گی، قرب وجوار کے امریکی راست اہداف محفوظ ہوں گے، اسرائیل کی تمام جنگیں امریکہ نے لڑی ہیں، پہلے وہ بنفس نفیس شامل رہتا تھا، اب جنگ کے معانی بدل گئے ہیں، ٹیکنالوجی، آلات حرب اور ٹریننگ کفایت کرتی ہے، انٹیلیجنس مستزاد ہے، اسرائیل کو حساس اور مطلوبہ ٹھکانوں کی معلومات واشنگٹن اور پینٹاگون سے فراہم ہوتی ہیں، عقیدہ، اقتصاد، سیاست، سفارت، ٹیکنالوجی اور فوج سمیت امریکہ ان تمام معانی میں اسرائیل کا اسیر ہے جو اسے سپر پاور بناتے ہیں، ہماری دیسی تعبیر یہ ہے کہ اسرائیل کنویں میں کودنے کا حکم دے گا تو امریکہ کو کودنا ہی ہوگا، دوسرا آپشن نہیں۔ ایرانی مزاحمت کا سقوط عربوں کی ہلاکت ہے، ایرانی حریف کا حوالہ عربوں کو بھاؤ تاؤ کی حیثیت دیتا تھا، اسرائیل بھی دانستہ کچھ غمزہ آمیزی برتتا تھا، ایرانی چیلنج اس کی ترجیح تھی، مابعد ایران، اسرائیل بارگیننگ سے بے نیاز ہوگا، وہ عربوں سے تیل اور گیس کے معاہدے نہیں کرے گا، جیسا کہ دنیا کہہ رہی ہے، وہ عربوں سے تیل اور گیس سے معمور جغرافیوں کی حوالگی کا مطالبہ رکھے گا، گریٹر اسرائیل کی مار عربوں کے انتظار میں ہے، علاقے خالی کرو، نقشے تبدیل کرو مشرق وسطی کی نئی تشریح قبول کرو، بس قبول کرو؛ کیوں کہ ہم آپشن نہیں دیتے، حکم دیتے ہیں۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vaej7TG1iUxYiE2EHU3U

पाकिस्तानी खिलाड़ी सना मीर के साथ चिपक चिपक कर फोटो खिंचाना क्या राष्ट्रप्रेम में आता है अगर कोई आम आदमी करता तो उसे देशद्रोही बोला जाता https://whatsapp.com/channel/0029Vaej7TG1iUxYiE2EHU3U


ईरान ने भयंकर हमला किया है अब इजरायल के तेल अवीव पर !

🇮🇷🇸🇦🇮🇱غیر متوقع طور پر سعودیہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف آفیشل بیان جاری کیا ہے ۔


अहमदाबाद एअर इंडिया विमान हादसे में हताहत की तादाद अबतक 297 तक पहुंची, एयर इंडिया ने विमान में सवार 12 क्रू मेंबर सहित 241 लोगों की मौत की पुष्टि की... विमान के एक मेडिकल कॉलेज के होस्टल पर गिरने से 56 अन्य लोगों की भी हुई मौत https://whatsapp.com/channel/0029Vaej7TG1iUxYiE2EHU3U


اسرائیل نے اب ایران پر باقاعدہ حملہ کردیا ہے! اس ظالمانہ حملے میں ایران کے فوجی رہنما اور جوہری سائنسدان شہید ہوئے ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ اب خلیج، مشرق وسطیٰ اور دنیا میں حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔ یہ بڑی جنگ کی آہٹ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے اس حملے کا جواب نہ صرف سخت ہوگا بلکہ دردناک بھی ہوگا۔ عالم اسلام کے معروف مفکر اور شہید فلسطینی کمانڈروں کے قریبی محمد مختار الشنقیطی نے اس حملے کا پس منظر واضح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: " آج ایران اس قیمت کو ادا کر رہا ہے جو اس نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ادا کی، جب کہ سب نے فلسطینی جانبازوں کو چھوڑ دیا تھا ایران نے حمایت کی تھی، اسی طرح وہ اپنی طاقت بنانے اور اپنے فیصلے کی آزادی پر اصرار کی قیمت بھی ادا کر رہا ہے، جب کہ دوسروں نے تابعداری قبول کر لی۔ لہٰذا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یہودی جارح ریاست کے خلاف کھڑا ہو، کیونکہ #قدس اور #اقصیٰ کے لیے وجودی جنگ قریب آ چکی ہے۔" شہدا میں ایرانی اسلامی انقلاب افواج کے کمانڈر جنرل حسین سلامی، جنرل غلام علی رشید، ایٹمی انرجی کے سائنسدان فریدون عباسی، جامعہ آزاد الاسلامیہ کے رئیس محمد مہدی طہرانچی سمیت کئی ایرانی شہری شامل ہیں ۔ غالب امکان ہے کہ اب یہ آگ مزید پھیل جائےگی، ایران عالم اسلام کی واحد ریاست ہے جو اپنے فلسطینی موقف کی بنا پر دجالی قوتوں کے نشانے پر ہے، اگر خطے میں ایران کو صہیونی طاقتوں نے زیر کرلیا تو دجال کے نمائندوں کے خلاف کوئی خاطر خواہ مزاحمت نظر نہیں آئےگی حالانکہ ہمیں اللہ ربّ العزّت کی طرف سے نصرت کا یقین ہے ۔ یہ بات واضح ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کا سبب اس کا فلسطین کے سلسلے میں غیر متزلزل موقف اور فلسطینی تحریکِ مزاحمت کے سلسلے میں اس کی مدد ہے۔ یہ بات بالکل روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ ظالم و غاصب صہیونی اتحاد فلسطین کے ساتھ ساتھ جس مسلم ملک کو ختم کرنے کے درپے ہے وہ نہ سعودیہ ہے نہ امارات نہ مصر نہ اردن وہ صرف ایران ہے کیونکہ ایران کی قیادت کا دجالیوں کے خلاف نظریاتی موقف ہے جبکہ دیگر نام نہاد اسلامی ریاستوں نے دجال اور شیطان کے نمائندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔ ہم اس وقت اسرائیلی بربریت کے خلاف ایران کے ساتھ ہیں ۔ یہ وقت عالم عربی کے حکمرانوں کے لیے سبق آموز ہے اسرائیل ایران کو قابو میں کرنے کے بعد سعودیہ، امارات، مصر و اردن کی جانب بھی متوجہ ہوگا اسرائیل کے گریٹر اسرائیل والے نظریے میں ان ریاستوں کو صرف علامتی نہیں بلکہ علانیہ اسرائیل کا غلام بنانا شامل ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Vaej7TG1iUxYiE2EHU3U ابھی اس وقت مسلمانوں کو دیگر بحثوں میں الجھے بغیر ایران کے ساتھ ایمانی یک جہتی کا اظہار کرنا چاہیے یہی اسلامی موقف ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اسرائیل کے خلاف ایران کو طاقت و قدرت اور بہادری عطا فرمائے۔ کوئی نہیں جانتا کہ اللہ ربّ العزّت کب کس سے کیا کام لے لے، اللہ تعالیٰ بہت بے نیاز ہے اور اس کی ربانی تدبیروں کو سمجھنا انسانی عقلوں کے بس کی بات نہیں اس کے فیصلے سب سے زیادہ unpredictable ہوتے ہیں ۔ ✍️: سمیع اللہ خان
