Sargodha Today
Sargodha Today
June 10, 2025 at 06:18 PM
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 *10 جون 2025 | بروز منگل | سرگودھا ٹوڈے | اہم خبروں کی جھلکیاں |👇* 🚨 (1) 175 کھرب سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10، پنشن میں 7 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز 🚨 (2) تنخواہ دار طبقے اور پراپرٹی پر ریلیف، آن لائن خریداری اور سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد 🚨 (3) سود کی ادائیگی پر 8207 روپے خرچ ہونگے، دفاع کیلئے 2250 ارب مختص، کسانوں کو ایک لاکھ بغیر ضمانت قرض ملے گا 🚨 (4) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، اپوزیشن کا شور شرابہ ، پی ٹی آئی ارکان نے بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ دیں 🚨 (5) پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ 🚨 (6) وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 11 ہزار 72 ارب روپے ہوگی، بجٹ 🚨 (7) پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز 🚨 (8) نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت بھی ختم کرنے کی تجویز 🚨 (9) بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی 🚨 (10) پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان 🚨 (11) 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز 🚨 (12) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے تک کے فنڈز مختص 🚨 (13) صحت کے منصوبوں کے لیے 14 ارب روپے سے زائد رقم مختص کردی گئی 🚨 (14) وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ 🚨 (15) بجٹ میں دس وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری، 40 ہزار اسامیاں ختم 🚨 (16) بجٹ 26-2025 : سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص 🚨 (17) بجٹ 26-2025: یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 4.3 ارب روپے رکھنے کی تجویز 🚨 (18) سینیٹ میں وزیر خزانہ نے سالانہ مالیاتی بل 2025 پیش کردیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج 🚨 (19) نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں 🚨 (20) وزیراعظم ہاؤس کیلئے 85 کروڑ روپے بجٹ مختص، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کیلئے 9 کروڑ روپے رکھے گئے 🚨 (21) بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکس سلیبز میں کمی 🚨 (22) آئندہ مالی سال میں 16 منصوبے حکومت سندھ کے بجائے وفاقی وزارت ہاؤسنگ کو دے دیے گئے 🚨 (23) اسمگل شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے نیا قانون تجویز، چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ پر گاڑی ضبط ہوگی 🚨 (24) بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم 🚨 (25) وفاقی حکومت کی دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز 🚨 (26) پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025 آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا 🚨 (27) قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے: وزیراعظم شہباز شریف 🚨 (28) بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ 🚨 (29) پاکستانی وفد کی سپیکر ہاؤس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا 🚨 (30) مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد 🚨 (31) 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر کل سماعت 🚨 (32) کراچی: گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق 🚨 (33) چمن: کار گہری کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق 🚨 (34) پنجاب حکومت کا "ماڈل ویلج پروجیکٹ" کے تحت 2400 دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ 🚨 (35) ٹیکسلا: گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نالے میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق 🚨 (36) کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے: مولانا طارق جمیل کا ردعمل 🚨 (37) کراچی : ہزاروں شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال داخل 🚨 (38) کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر پارکنگ ممنوع قرار 🚨 (39) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی رپورٹ جاری، جسٹس انعام امین منہاس سرفہرست 🚨 (40) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس مقدمات نمٹا دیے 🚨 (41) عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹو 🚨 (42) عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت 🚨 (43) مریم نواز کی پولیس خواتین پر ظلم کررہی ہے، علیمہ خان 🚨 (44) کراچی؛ 3 بچوں کے باپ موٹر سائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا 🚨 (45) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب 🚨 (46) لاہور: سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد کی فائرنگ، 7 شہری زخمی 🚨 (47) ممبئی جانے والے کارگو جہاز پر دھماکہ، درجنوں کنٹینر سمندر میں گر گئے 🚨 (48) حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع، کراچی میں پہلی پرواز کل پہنچے گی 🚨 (49) نجی ایئرلائن کی پرواز 148 حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی، پی آئی اے کی پہلی پرواز 13 جون کو کراچی پہنچے گی 🚨 (50) جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پانی کی لائن کا مرمتی کام 3 دن بعد شروع 🚨 (51) ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: سلمان فاروقی اور ساتھی کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع 🚨 (52) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر 🚨 (53) اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں 🚨 (54) ’خود کو خاموش نہ ہونے دو‘ آصفہ بھٹو کی ثنا یوسف کے قتل کی شدید مذمت 🚨 (55) فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی 🚨 (56) بھارت میں کچھ بھی ہونے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا ناقابل قبول، اسکا انجام صرف جنگ ہوگا، شیری رحمٰن 🚨 (57) سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر فضا علی کو تنقید کا سامنا 🚨 (58) عید کے 3 دنوں میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر 6 لاکھ 52 ہزار سیاحوں کی آمد 🚨 (59) خیبر پختونخوا کے 200 ارب کے سرپلس بجٹ کا کُل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا 🚨 (60) حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان 🚨 (61) راشد نسیم نے 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا 🚨 (62) سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا 🚨 (63) بھارت ہجرت کرنے والے سکھر کے ہندو جوڑے کی ممبئی میں افسوسناک موت 🚨 (64) صوابی: دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دس افراد کو بچالیا گیا 🚨 (65) راولپنڈی: کمسن گھریلو ملازمہ کے قاتل میاں بیوی کو رہائی مل گئی
😢 👍 😂 5

Comments