
Sargodha Today
10.5K subscribers
About Sargodha Today
Sargodha Today digital platform for breaking news, analysis, opinions and explainers verified for you
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

بریکنگ: گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی * پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر انجن کے حساب سے ’’لیوی‘‘ لگے گی * 850سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5% سے بڑھا کر 18% مقرر کیا جائے گا

مقامی گاڑیوں کے انجن کی امپورٹ پر ڈیوٹی 5 فیصد کم کردی گئی مقامی گاڑیوں کے خام مال اور سی کے ڈی پر ڈیوٹی 20 کے بجائے 15 فیصدہوگی، وزیرخزانہ

*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹* *🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه🌸* 🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤 🔖 *14 ذوالحجہ 1446ھ* 💎 🔖 *11 جون 2025ء* 💎 🔖 *29 جیٹھ 2082ب* 💎 🌄 *بروز بدھ Wednesday* 🌄 🍂 *موت کو ذبح کر دیا جائے گا !* 🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’جب جنت والے جنت میں اور جہنم والے جہنم میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا اور اس کو جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کیا جائے گا ، پھر اسے ذبح کر دیا جائے گا ، پھر اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : اے جنت والو ! (اب) موت نہیں ہے (اور) اے جہنم والو ! (اب) موت نہیں ہے ۔ اہل جنت کو اپنی خوشی پر مزید خوشی حاصل ہو جائے گی اور جہنم والوں کو اپنے غم پر مزید غم لاحق ہو گا ۔‘‘*🔹 📗«صحیح مسلم :7184»~

وزیراعظم نے دانش یونیورسٹی اسلام آباد کے قیام کا اعلان کیا۔ نئے 11 دانش سکولوں کے قیام کی منصوبہ کی گئی ہے!

بجٹ اجلاس، وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے 'لیلے' کی تصویر لہرا دی

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑 *10 جون 2025 | بروز منگل | سرگودھا ٹوڈے | اہم خبروں کی جھلکیاں |👇* 🚨 (1) 175 کھرب سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10، پنشن میں 7 فیصد اضافہ، انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز 🚨 (2) تنخواہ دار طبقے اور پراپرٹی پر ریلیف، آن لائن خریداری اور سولر پینل پر 18 فیصد ٹیکس عائد 🚨 (3) سود کی ادائیگی پر 8207 روپے خرچ ہونگے، دفاع کیلئے 2250 ارب مختص، کسانوں کو ایک لاکھ بغیر ضمانت قرض ملے گا 🚨 (4) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، اپوزیشن کا شور شرابہ ، پی ٹی آئی ارکان نے بجٹ دستاویز کی کاپیاں پھاڑ دیں 🚨 (5) پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی کا بھی بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ 🚨 (6) وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 11 ہزار 72 ارب روپے ہوگی، بجٹ 🚨 (7) پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز 🚨 (8) نان فائلرز گاڑی یا غیرمنقولہ جائیداد نہیں خرید سکے گا، اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت بھی ختم کرنے کی تجویز 🚨 (9) بجٹ 2025: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی 🚨 (10) پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان 🚨 (11) 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز 🚨 (12) سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے تک کے فنڈز مختص 🚨 (13) صحت کے منصوبوں کے لیے 14 ارب روپے سے زائد رقم مختص کردی گئی 🚨 (14) وفاقی کابینہ نے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ 🚨 (15) بجٹ میں دس وزارتوں کے رائیٹ سائزنگ کی منظوری، 40 ہزار اسامیاں ختم 🚨 (16) بجٹ 26-2025 : سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے 6 ارب 64 کروڑ روپے مختص 🚨 (17) بجٹ 26-2025: یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 4.3 ارب روپے رکھنے کی تجویز 🚨 (18) سینیٹ میں وزیر خزانہ نے سالانہ مالیاتی بل 2025 پیش کردیا،اپوزیشن کا شدید احتجاج 🚨 (19) نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں 🚨 (20) وزیراعظم ہاؤس کیلئے 85 کروڑ روپے بجٹ مختص، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کیلئے 9 کروڑ روپے رکھے گئے 🚨 (21) بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکس سلیبز میں کمی 🚨 (22) آئندہ مالی سال میں 16 منصوبے حکومت سندھ کے بجائے وفاقی وزارت ہاؤسنگ کو دے دیے گئے 🚨 (23) اسمگل شدہ گاڑیوں کی روک تھام کیلئے نیا قانون تجویز، چیسس نمبر میں چھیڑ چھاڑ پر گاڑی ضبط ہوگی 🚨 (24) بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم 🚨 (25) وفاقی حکومت کی دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز 🚨 (26) پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025 آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا 🚨 (27) قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے: وزیراعظم شہباز شریف 🚨 (28) بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ 🚨 (29) پاکستانی وفد کی سپیکر ہاؤس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا 🚨 (30) مریم نواز کی عوام دوست، متوازن بجٹ پر وزیراعظم کو مبارکباد 🚨 (31) 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر کل سماعت 🚨 (32) کراچی: گھر میں پانی کا ٹینک صاف کرتے دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق 🚨 (33) چمن: کار گہری کھائی میں جاگری، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق 🚨 (34) پنجاب حکومت کا "ماڈل ویلج پروجیکٹ" کے تحت 2400 دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ 🚨 (35) ٹیکسلا: گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نالے میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق 🚨 (36) کسی نے تقریر سے نہیں روکا، تبلیغ والوں کی نااہلی کا معاملہ ہے: مولانا طارق جمیل کا ردعمل 🚨 (37) کراچی : ہزاروں شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال داخل 🚨 (38) کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر پارکنگ ممنوع قرار 🚨 (39) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی رپورٹ جاری، جسٹس انعام امین منہاس سرفہرست 🚨 (40) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 ماہ میں 600 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس مقدمات نمٹا دیے 🚨 (41) عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹو 🚨 (42) عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو پورے ملک میں احتجاجی تحریک کی تیاری کی ہدایت 🚨 (43) مریم نواز کی پولیس خواتین پر ظلم کررہی ہے، علیمہ خان 🚨 (44) کراچی؛ 3 بچوں کے باپ موٹر سائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا 🚨 (45) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ 100 انڈیکس کا رُخ بلندی کی جانب 🚨 (46) لاہور: سندر کے علاقے میں معمولی تنازع پر 3 افراد کی فائرنگ، 7 شہری زخمی 🚨 (47) ممبئی جانے والے کارگو جہاز پر دھماکہ، درجنوں کنٹینر سمندر میں گر گئے 🚨 (48) حاجیوں کی واپسی کا عمل شروع، کراچی میں پہلی پرواز کل پہنچے گی 🚨 (49) نجی ایئرلائن کی پرواز 148 حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی، پی آئی اے کی پہلی پرواز 13 جون کو کراچی پہنچے گی 🚨 (50) جامعہ کراچی میں پھٹنے والی پانی کی لائن کا مرمتی کام 3 دن بعد شروع 🚨 (51) ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: سلمان فاروقی اور ساتھی کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع 🚨 (52) ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر 🚨 (53) اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں 🚨 (54) ’خود کو خاموش نہ ہونے دو‘ آصفہ بھٹو کی ثنا یوسف کے قتل کی شدید مذمت 🚨 (55) فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہوگئی 🚨 (56) بھارت میں کچھ بھی ہونے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا ناقابل قبول، اسکا انجام صرف جنگ ہوگا، شیری رحمٰن 🚨 (57) سہیل وڑائچ سے متعلق متنازع بات کرنے پر فضا علی کو تنقید کا سامنا 🚨 (58) عید کے 3 دنوں میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر 6 لاکھ 52 ہزار سیاحوں کی آمد 🚨 (59) خیبر پختونخوا کے 200 ارب کے سرپلس بجٹ کا کُل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا 🚨 (60) حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان 🚨 (61) راشد نسیم نے 150 واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا 🚨 (62) سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ مسترد کردیا 🚨 (63) بھارت ہجرت کرنے والے سکھر کے ہندو جوڑے کی ممبئی میں افسوسناک موت 🚨 (64) صوابی: دریائے سندھ میں ڈوبنے والے دس افراد کو بچالیا گیا 🚨 (65) راولپنڈی: کمسن گھریلو ملازمہ کے قاتل میاں بیوی کو رہائی مل گئی

بھلوال سرگودھا، قصبہ سالم میں دیرینہ دشمنی پر باپ اور بیٹوں سمیت 3 افراد قتل، 2 زخمی ہونے کا معاملہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب، ترجمان پنجاب پولیس آئی جی پنجاب کا ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، ترجمان پنجاب پولیس تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب

بریکنگ: گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی * پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر انجن کے حساب سے ’’لیوی‘‘ لگے گی * 850سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5% سے بڑھا کر 18% مقرر کیا جائے گا

ہمیں معاشی میدان میں آگے نکلنا ہے، یہ مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔ شہباز شریف

سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ، وزیرخزانہ ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی تجویز، وزیرخزانہ اس فیصلے کا اطلاق غیرفعال طریقے سےحاصل کردہ آمدنی پر ہو گا، وزیرخزانہ یہ ٹیکس قومی بچت اسکیموں پر لاگو نہیں ہو گا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب معذور ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس دیا جائے گا، وزیرخزانہ محمدا ورنگزیب خصوصی کنوینس الاؤنس ماہانہ 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز 70 سال سے کم عمر کے زیادہ پنشن لینے والے افراد پر ٹیکس کی تجویز، وزیرخزانہ سالانہ ایک کروڑ سے زائد وصولی پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ، وزیرخزانہ کم اور درمیانی پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا، وزیرخزانہ