
Sargodha Today
June 11, 2025 at 05:23 PM
*100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں ایک روپے کلو ہوگئی‼️*
پنجاب کے شہر کمالیہ کی سبزی منڈی میں 100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی ایک روپے فی کلو اور 40 روپے من فروخت ہونے لگی۔
کمالیہ بھنڈی کی پیداوار کے لحاظ سے ملک بھر میں مشہور ہے لیکن عیدالاضحیٰ کے باعث سبزی منڈیاں بند ہونے سے کمالیہ شہر میں ہی کاشت کاروں اور دکانداروں کو بھنڈی ایک روپے فی کلو میں بیچنی پڑ رہی ہےلیکن ایک روپے کلو میں بھی بھنڈی نہیں بک رہی۔
کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھنڈی 48گھنٹوں بعد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اور دوسرے شہروں میں برف لگا کر اسے پیک کرکے بھیجا جاتا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے بھنڈیاں بھینسوں کو ڈالنا پڑیں۔
😢
😮
🖐
🙏
15