
Sargodha Today
June 11, 2025 at 06:06 PM
بھیرہ۔ علاقہ سے ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور جرائم پیشہ عناصر کو قانونی گرفت میں لا کر عوام کے جان و مال کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا صہیب اشرف نے مجھے تھانہ بھیرہ کی بطور انچارج ذمہ داری سونپی ہے اس پر ہر ممکن پورا اترنے کی کوشش کروں گا یہ بات حافظ میثم رضا نے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ کا چارج سنبھالنے کے بعد بھیرہ کے صحافیوں وفد سے ملاقات کے دوران کی، حافظ میثم رضا نے توقع ظاہر کی کہ صحافی اپنی مثبت صحافت کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کی احسن طریقہ سے نشاندہی کریں گے تاکہ سماج دشمن عناصر کو قابو میں لا کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
❤️
👍
3