
Sargodha Today
June 13, 2025 at 07:10 AM
🛑 *| اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اہم شراکت دار ہے: کمانڈر امریکی سینٹکام
🚨بجلی مزید مہنگی ہوگی، نئے بجٹ میں صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ
🚨 وزیر خزانہ کا ٹیکسز کے نفاذ کیلئے قانون سازی نہ ہونے پر منی بجٹ لانے کا عندیہ
🚨 ہر چیز قرض لیکر کررہے ہیں، مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں: وزیر خزانہ
🚨 ٹیکسز کا نفاذ نہیں کرسکے تو ہمیں 400 سے 500 ارب روپے کے اضافی اقدامات کرنا پڑیں گے، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
🚨 چھوٹے گھروں کیلئے قرض اسکیم جلد متعارف کرانے جارہے ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
🚨 اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر طے کریں گے کتنا قرض فراہم کرنا ہے، 7 ہزار سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی، 30 سال میں ایسی اصلاحات نہیں کی گئیں، پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
🚨پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس: بجٹ پر تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ
🚨 بجٹ 26-2025: ملٹری پنشن کی مد میں 66 ارب، سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپے کا اضافہ
🚨 امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا، بلاول
🚨صدر ٹرمپ کشمیر کا تنازع حل کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
🚨بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں
🚨 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم، تنخواہ دار طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیا: وزیرخزانہ
🚨 امریکا کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بھی بات چیت تک لانا پڑے تو مفاد میں ہوگا: بلاول
🚨 اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر تحریک انصاف کا احتجاج، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
🚨 سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیراعظم
🚨پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کر دیئے
🚨بھارت کو اپنی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پرغور کرنا چاہیے، دفترخارجہ
🚨 بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار سے بھی بلند
🚨تاریخ تبدیل : پنجاب کا بجٹ 13کے بجائے 16جون کو پیش ہوگا
🚨 پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کر دیا
🚨 بانی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد
🚨حکومت کسانوں کو نظر انداز، معیشت کی ہڈی توڑرہی ہے: شیخ وقاص اکرم برس پڑے
🚨 پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، حکومت کا رویہ متکبرانہ ہے، شرجیل میمن
🚨 گوجرانوالہ: تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس گئے
🚨 مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف
🚨 مجھے سرنگ کھود کر آنا پڑا، تو آؤں گا اسلام آباد۔"علی امین گنڈا پور کا اعلان
🚨آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
🚨وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
🚨 پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیا
🚨کراچی میں رواں سال 48 شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوچکے
🚨جنوری میں پانچ، فروری، مارچ اور اپریل میں 10، 10، مئی میں 12 شہریوں کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مار ڈالا
🚨پشاور: رشتے کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، ملزمان گرفتار
🚨ٹرمپ کا امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا جانے کا اعلان
🚨 امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
🚨رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل
🚨ترکیے 48 جدید ترین کان لڑاکا طیارے انڈونیشیا کو فروخت کرےگا: ترک صدرکا اعلان
🚨 لاس اینجلس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کیخلاف احتجاج جاری، جزوی کرفیو نافذ
🚨 سرگودھا: دیرینہ دشمنی کا انجام؛ اندھا دھند فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق
🚨 لاہور: قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
🚨 پاک افغان بارڈر کی بندش، تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالرز سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر رہ گیا
🚨کراچی: گھر سے آئسکریم کھانے جانیوالے 2 بچپن کے دوست واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق
🚨حیدرآباد: نہر میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق
🚨 محمد عاصم خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی مقرر، کابینہ اراکین کی تعداد 34 ہوگئی
🚨 سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے ہوگئی
🚨 ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کردیا
🚨 کراچی: موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں دو ملزمان کو 22، 22 سال قید کی سزا
🚨پشاور میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ
🚨 بجٹ سے مڈل کلاس اور کسان طبقے کی کمر ٹوٹ گئی: مصطفیٰ نواز کھوکھر
🚨 نیتن_یاہو کے اقتدار کو خطرہ، اسرا_ئیلی پارلیمنٹ کی تحلیل کے بل پر آج ووٹنگ ہوگی