
محــ۔ــمد صــ۔ــفوان 🇮🇳
May 14, 2025 at 06:25 PM
*شامی انقلاب* کو ہم نے پہلے دن سے ایک مثبت اور خوش آئند انقلاب مانا ہے، بشار شیطان کے مقابلے میں احمد الشرع کا نظام ہرحال میں بہترین اور عوامی ہوگا، احمد الشرع کا آنا مبارک ہے۔
البتہ اس سے زائد کے اندازوں اور قلابازیوں سے ہمیں پہلے بھی اتفاق نہیں تھا نہ آج ہے، کہ شام میں خلافت علیٰ منہاج النبوہ قائم ہورہی ہے، اسلیے کہ خلافت کے آنے کا انداز بھی خلافت جیسا ہوگا۔
سردست جو منظرنامہ سامنے ہے اس کے پیش نظر بھی یہی کہنا ہے کہ اسے مطلق خیر یا مطلق شر قرار دینا جلدبازی ہوگی، احمد الشرع اسلام پسندوں کے نورِ نظر ہوں گے یا دجالیوں کی قید میں اس کا فیصلہ آج کیا ہی نہیں جاسکتا ۔ شام کا سورج طلوع ہوچکا ہے یا اسے مزید خون چاہیے یہ " ملحمہ" طےکرےگا، ابراہمی معاہدہ اہلِ ایمان اور " الاعراب اشد کفراً و نفاقاً " کے درمیان سرخ لکیر اور حدِ فاصل ہے ـ
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ارضِ شام کو جلد از جلد اس کی انبیائی ہیئت پر لوٹا دے اور اسے رحمان کے عالمی دیوان کا میزبان بنادے ۔
✍️: سمیع اللہ خان
👍
❤️
🤲
9