
محــ۔ــمد صــ۔ــفوان 🇮🇳
May 16, 2025 at 02:56 AM
یہ ہیں ابو محمد الجولانی 2003 سے 2006 تک عراق میں امریکن فوجیوں سے لڑتے رہے ۔
2006 میں عراق سے امریکہ نے گرفتار کرلیا چھ سال امریکہ کے عقوبت خانوں ابو غریب،کیمپ بوکا،کیمپ کروپر میں گزارے ۔
امریکن قید سے رہائی کے بعد یہ پھر امریکی اتحادیوں کے خلاف لڑنے لگ گئے ۔
2016 میں امریکہ نے انہیں عالمی دہشت گرد ڈکلئیر کر دیا ۔
2020 میں امریکہ نے انہیں پکڑنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر دیا ۔
آج امریکہ کو مطلوب ترین اسی “دہشت گرد “ سے ٹرمپ نہ صرف مصافحہ کر رہا ہے بلکہ انہیں ایک ملک کے منتخب صدر کے طور پر قبول بھی کر رہا ہے ۔
وقت ایک جیسا نہیں رہتا ،دہشت گرد دہشت گرد نہیں رہتا ،جہاں ملکوں کے مفادات تبدیل ہوتے ہیں وہاں دشمن دوست اور دوست دشمن بن جانے میں وقت نہیں لگتا.
https://chat.whatsapp.com/Dw6TAnen2M5H5U5vceHafg

❤️
👍
😂
8