محــ۔ــمد صــ۔ــفوان 🇮🇳
محــ۔ــمد صــ۔ــفوان 🇮🇳
May 16, 2025 at 08:33 AM
اے امتِ مرحومہ کے جاگتے سوتے نوجوانو! اے طارق بن زیاد کی للکار، محمد بن قاسم کی جُرأت، اور صلاح الدین ایوبی کی غیرت کے وارثو! کیا تم نے امت کے زخموں پر مرہم رکھنا چھوڑ دیا؟ کیا تم نے رحمن کی رضا کو فیس بک کے لائکس پر قربان کر دیا؟ کیا تم نے قرآن چھوڑ کر کرکٹ کا بلا تھام لیا؟ کیا تم نے سجدے بیچ کر اسکرینوں کی چمک خریدی؟ اُٹھو! تم وہ ہو جن کے اجداد نے سمندر چیرے، پہاڑ روندے، سلطنتیں اُلٹ دیں_اور تم.؟ موبائل کے غلام بن بیٹھے ہو! شیطان قہقہے لگا رہا ہے،اور رحمن کا غضب تم پر سایہ فگن ہے۔ نفسانی خواہشات تمہارے ایمان کو چوس چکی ہیں، اور تمہیں خبر تک نہیں کہ دل کا جنازہ نکل چکا ہے! جوانی وہ قیمتی خزانہ ہے جس سے جنت خریدی جا سکتی ہے، مگر تم نے اسے شوشل میڈیا پر نیلام کر دیا! رحمن پکار رہا ہے: "آؤ، میری رضا کے لیے جیؤ، میرے دین کے لیے مرو!" مگر تم بہرے بن چکے ہو، اور دل مُردہ۔ فیصلہ تمہارا ہے! یا تو محمد عربی کی امت بنو_حق کی پہچان، غیرت کا نشان یا شیطان کے پجاری بن کر دنیا و آخرت میں ذلیل و خوار ہو جاؤ! یہ وقت ہے کہ تم توبہ کے آنسو بہا کر تقدیر لکھو، ورنہ تاریخ تمہیں کوڑے دان میں دفن کر دے گی۔۔ https://chat.whatsapp.com/Dw6TAnen2M5H5U5vceHafg
❤️ 😢 👍 😭 🥹 11

Comments