
مارخور (جہاد ظلم کے خلاف)
June 13, 2025 at 09:42 AM
تمام اداروں کو 10% بجٹ کے علاوہ 30% اسپیشل ڈسپریٹی الاونس مل گیا ہے، فوج اور پولیس رہ گئے
چونکہ فوج کا محکمہ لاوارث نہیں ہے اس لئے اب فوج کے لئے بھی اسپیشل الاونس کا اعلان ہو گیا ہے۔
باقی رہ گیا محکمہ پولیس جس کے گریڈ 17 سے 22 تک کو 150% ایڈمن الاونس پہلے سے مل رہا ہے۔
آ۔۔۔۔جا۔۔۔۔ کر بچا محکمہ پولیس کا وہ ملازم جو دن رات محنت کر کے شہریوں کی جان و مال اور سرکاری افسران و سرکاری املاک کی حفاظت کرنے والے گریڈ 1 سے 16 تک۔۔
گریڈ 1 سے 16 تک محکمہ پولیس کا طبقہ بلکل یتیم اور لاوارث ہے جس کے حقوق کے لئے نہ تو کوئی آواز اٹھاتا ہے نہ کوئی کسی سے بات کرتا ہے۔
سوائے محکمانہ سزاوں کے ان کے کھاتے میں کچھ نئی آتا۔ اور محکمانہ سزاوں میں جرمانے اتنے کئے جاتے ہیں کہ اصل تنخواہ بھی نصف رہ جاتی ہے۔
اس درجے کے ملازم صرف یہی سوچتے رہتے ہیں کہ اتنی مہنگائی کے دور میں اپنی تنخواہ سے بچوں کا پیٹ پالیں یا ان کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کریں، ان کو عید پہ نئے کپڑے لے کے دیں یا عید پر قربانی کے جانور کا بندوبست کریں۔
یہاں تک کہ ملازم ایسی سوچوں کی وجہ سے ذہنی دباو کا شکار ہو جاتا ہے اور یہ ذہنی دباو پولیس ملازم کے کام پر بہت زیادہ برے اثرات چھوڑتا ہے۔ جس سے کارکردگی بہت متاثر ہوتی ہے۔
ارباب اختیار اور افسران بالا سے گزارش ہے کہ محکمہ پولیس کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں اور ان کو انکے تمام حقوق دلوائیں۔ تاکہ ملازم اور محکمہ کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہو۔
😂
😢
4