مُعاشرے کی اِصلاح✅
June 12, 2025 at 07:25 AM
🥀 _*رحمت کا شہر بنو الزام کا نہیں*_ 🥀
لوگوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنو انہیں رحم محبت اور ہمدردی کی نگاہ سے دیکھو نہ کہ نفرت طنز یا فیصلوں کی نظر سے ہم نہیں جانتے وہ کن حالات سے گزر رہے ہیں ہم صرف ان کا عمل دیکھتے ہیں مگر ان کے دل کا حال نہیں جانتے بہت سے لوگ ایسے درد اور آزمائشوں سے گزر رہے ہیں جن کا ہمیں کبھی سامنا نہیں ہوا کچھ اپنے ماضی کی غلطیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں کچھ گناہوں سے توبہ کی کوشش میں ہیں کچھ اپنے خاندان کے پرانے مسائل سے لڑ رہے ہیں ایسے لوگوں کے لیے سہارا بنو انہیں سنبھالنے والے بنو نہ کہ گرنے پر اور نیچے دھکیلنے والے
اللّٰہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں فرمایا
*وَجَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا*
یعنی: ہم نے تمہیں میانہ رو امت بنایا
(سورۃ البقرہ 2:143)
تمہارا کام لوگوں کو عدل انصاف اور رحمت کے ساتھ جوڑنا ہے نہ کہ انہیں مایوس کرنا یا تنقید کا نشانہ بنانا
سوال یہ ہے: آپ کی شخصیت کیسی ہے؟
کیا آپ ایک ایسا انسان ہیں جہاں لوگ سکون پاتے ہیں یا ایسا انسان جس سے لوگ ڈرتے ہیں؟
اپنی زندگی کو ایک ایسے شہر کی مانند بناؤ جو محبت معافی ہمدردی اور نرمی سے بھرا ہوا ہو ایسا نہیں جو نفرت الزام تراشی اور بیزاری پھیلائے لوگ اس دنیا میں پہلے ہی بہت کچھ جھیل رہے ہیں انہیں مزید توڑنے کی نہیں جوڑنے کی ضرورت ہے یقیناً شیطان ہمیں بہکائے گا کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کو نمایاں کریں ان پر تنقید کریں لیکن یاد رکھو ہم قاضی (جج) نہیں ہیں اللّٰہ ہی بہترین فیصلہ کرنے والا ہے ہمارا کام لوگوں کو عزت محبت اور حکمت سے سمجھانا اور ان کا سہارا بننا ہے پتھر مت اُٹھاؤ دعا کے ہاتھ اُٹھاؤ دلوں کو توڑنے والے نہیں دلوں کو جوڑنے والے بنو اللّٰہ کے بندوں کو مایوس نہ کرو انہیں امید دو انہیں راستہ دکھاؤ
❤️
👍
♥
10