𝐈𝐧𝐟𝐨𝐙𝐨𝐧𝐞@𝐇𝐚𝐬𝐧𝐚𝐢𝐧
June 5, 2025 at 11:16 AM
پی ڈی ایم اے اپڈیٹس
ہیٹ ویز ایڈوائزری 5 جون 2025
-خیبرپختونخوا میں 7 سے 12 جون کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان. پی ڈی ایم اے مراسلہ
-عید کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ مزید بڑھنے کا امکان. پی ڈی ایم اے
-اس دوران جنوبی و وسطی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی. پی ڈی ایم اے
-پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری.
-شدید گرمی کے باعث گرد و غبار اور تیز ہواؤں کا بھی خدشہ، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں. پی ڈی ایم اے
۔گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا بھی امکان ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ
-گرمی کی شدت سے بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے. مراسلہ
-عوام کو غیر ضروری طور پر سورج کی روشنی سے بچنے اور پانی کا استعمال بڑھانے کی ہدایت. پی ڈی ایم اے
کسانوں کو فصلوں کی کٹائی کے دوران احتیاط برتنے اور جانوروں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت
پی ڈی ایم اے مراسلہ
عوامی آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے۔
۔بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے۔مراسلہ
ہیلتھ/میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت ۔ پی ڈی ایم اے
تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیے۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ
۔عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔ترجمان پی ڈی ایم اے
۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ ترجمان